جنید صفدر کی دعوت ولیمہ: وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اہم شخصیات کی شرکت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی ولیمہ کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی، جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی، دلہا، دلہن سمیت تقریب میں شریک افراد کی تصاویر سامنے آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب جاتی امرا فارمز میں ہوئی اور اس میں قریباً 800 مہمانوں نے شرکت کی، جن میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

ولیمہ کی تقریب میں 50 رکنی آرکسٹرا نے مختلف موسیقی کے دھنوں سے حاضرین کو محظوظ کیا، جس کی قیادت انٹرنیشنل میوزک ڈائریکٹر نجاد علی نے کی۔

جنید صفدر کے ولیمہ میں سیاستدانوں، کاروباری شخصیات اور بین الاقوامی مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ لاہور جاز انسیمبل بینڈ نے ولیمے کے لیے 7 دن تک مسلسل ریہرسل کی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جنید صفدر کو شادی کی دلی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی ازدواجی زندگی کو محبت، اعتماد اور خوشیوں سے بھر دے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ نیا سفر دونوں خاندانوں کے لیے خیر، برکت اور کامیابی کا سبب بنے اور اللہ رب العزت اس رشتے کو ہمیشہ قائم رکھے۔

دلہا جنید صفدر نے سفید شلوار کے ساتھ گرے رنگ کی شیروانی زیب تن کی تھی، جبکہ دلہن شانزے علی پنک رنگ کے عروسی لباس میں جلوہ گر تھیں، جبکہ نواز شریف، مریم نواز اور دلہا جنید صفدر مہمانوں کا استقبال کرتے رہے۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کا نکاح گزشتہ روز ہوا تھا، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے جنید صفدر کا نکاح پڑھایا۔

اس سے قبل جنید صفدر کی مہندی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، اور یہ تقریب بھی جاتی امرا میں منعقد ہوئی۔

واضح رہے کہ یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی عائشہ سیف خان سے 2021 میں ہوئی تھی، جس کا نکاح لندن میں ہوا اور بعد ازاں لاہور اور اسلام آباد میں تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔ بعد ازاں یہ جوڑا الگ ہو گیا، جنید صفدر نے اکتوبر 2023 میں انسٹاگرام پر طلاق کا اعلان کیا تھا

Share On Social Media

KARACHI

فکسڈ ٹیکس اسکیم میں شامل ہونے سے چھوٹے دکانداروں کو کیا فائدہ ہوگا؟

حکومت نے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کے لیے ایک آسان ٹیکس نظام متعارف کرا

Read More

‘عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا’، حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی بجٹ کے خلاف کھل کر سامنے آگئی

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز شازیہ مری نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا

Read More

TECHNOLOGY

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

مکہ مکرمہ کی مایہ ناز اور تاریخی درسگاہ ’ام القریٰ یونیورسٹی‘ کے کلچرل فرنٹ نے

Read More

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران گوگل نے ایلون مسک کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.