امریکا میں تاریخ رقم، پہلی مسلم خاتون نے قرآن پر ورجینیا کی نائب گورنر کا حلف اٹھا لیا

امریکا کی ریاست ورجینیا میں تاریخ رقم ہو گئی، جہاں پہلی مسلم خاتون غزالہ ہاشمی نے نائب گورنر کے عہدے کا حلف قرآنِ پاک پر اٹھا لیا۔

اس تاریخی تقریب کو امریکا میں مذہبی و ثقافتی تنوع کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی تقریب میں ریاست کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون ایبی گیل اسپین برجر نے گورنر کے عہدے کا حلف بھی سنبھالا، جبکہ اٹارنی جنرل کے منصب پر پہلی مرتبہ سیاہ فام رہنما جے جونز نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

غزالہ ہاشمی نہ صرف ورجینیا کی پہلی مسلم نائب گورنر ہیں بلکہ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بھی ہیں۔ حلف برداری کی تقریب کے موقع پر انٹرفیتھ پریئر بریک فاسٹ کا اہتمام کیا گیا، جہاں امام شریف نے دعا کرائی۔

تقریب میں مختلف سیاسی، سماجی اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں سینیٹر صدام ازلان سلیم، سینیٹر کنعان اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر ایڈمز اسکاؤٹنگ امریکا اور گرلز اسکاؤٹس کی جانب سے ایک پریڈ بھی نکالی گئی، جس کی قیادت رضوان جاکا، احسن اللہ، بیتھنی رشید اور دیگر نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان جاکا نے امید ظاہر کی کہ ورجینیا میں اتحاد، شمولیت اور تنوع کو مزید فروغ ملے گا۔ اس موقع پر گورنر کے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے چیئر منصور قریشی نے کہا کہ نئی قیادت بلاامتیاز تمام شہریوں، خصوصاً جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی خدمت کرے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

جشن آزادی کے موقع پر ایکسپورٹرز کے لیے مارکیٹ انٹیلی جنس اینڈ ٹریڈ سپورٹ سسٹم کا افتتاح

اسلام آباد:  ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کے تحت جشن آزادی کے موقع

Read More

میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتول کو قرض دینے والے 10 افراد کی فہرست تیار

کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میررضا کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش

Read More

TECHNOLOGY

بظاہر فیصلہ آپ کا لیکن پیچھے اے آئی کار فرما، نئی تحقیق نے خطرناک پہلو دکھا دیا

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس اب صرف سوالات کے جواب دینے یا معلومات فراہم کرنے

Read More

مصنوعی ذہانت نے کتابوں کے پبلشرز میں افراتفری مچا دی، مصنفین شک کے گھیرے میں

اے آئی کے استعمال نے کتابوں کی اشاعت کی صنعت کے سامنے ایک نیا اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.