پنشن کا بڑھتا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن اسکیم میں اہم ترامیم متعارف

پنشن کے بڑھتے بوجھ کم کرنے کیلئے اسکیم میں اہم ترامیم متعارف کرادیں۔ وزارت خزانہ نے پنشن سے متعلق 3 مختلف آفس میمورنڈم جاری کر دیئے۔

اعلامیے کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقررکردی گئی، اسپیشل فیملی پنشن کی مدت 25 سال مقرر کر دی گئی، وفات پانے والے ریٹائرڈ ملازم کا حقدار بچہ معذور ہونے کی صورت میں تاحیات پنشن لے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے 25 سال سروس لازمی ہوگی،25 سال سروس پوری کرنے پر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے پر پنشن میں سالانہ 3فیصد کمی ہوگی، ریٹائرمنٹ کی تاریخ یا ریٹائرمنٹ کی عمر تک کے باقی عرصے کے حساب سے کمی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں