آئی فون 18 پرو کی ممکنہ لانچنگ رواں سال، متوقع فیچرز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ایپل کے شائقین میں سال کے آغاز سے ہی آئی فون 18 پرو کی ممکنہ لانچنگ کے حوالے سے خاصا جوش پایا جا رہا ہے۔ اگرچہ اس فلیگ شپ اسمارٹ فون کی باضابطہ ریلیز میں ابھی وقت باقی ہے اور توقع ہے کہ ایپل اسے روایتی طور پر ستمبر میں متعارف کرائے گا، تاہم اس کے ڈیزائن اور فیچرز سے متعلق کئی اہم تفصیلات پہلے ہی منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آئی فون 18 پرو کا مجموعی ڈیزائن بڑی حد تک اپنے پیشرو جیسا ہوگا، تاہم اس میں جدید 6.3 انچ ڈسپلے، انڈر اسکرین فیس آئی ڈی اور اسکرین کے اوپری بائیں کونے میں فرنٹ کیمرا شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ کیمرہ سسٹم میں بھی نمایاں بہتری متوقع ہے، جس میں کم از کم ایک پچھلے کیمرے کے لیے ویری ایبل اپرچر اور نیا کیمرا کنٹرول بٹن شامل ہو سکتا ہے۔

نئے فون میں ایپل کا طاقتور A20 پرو چِپ نصب کیے جانے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں، جو کارکردگی اور بیٹری ایفیشنسی میں بہتری فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ میگ سیف چارجنگ کے لیے پچھلے سیرامک شیلڈ کے ڈیزائن میں تبدیلی، 5G کنیکٹیوٹی کے لیے ایپل کا اپنا تیار کردہ موڈیم، اور وائی فائی 7، بلوٹوتھ 6 اور تھریڈ سپورٹ کے لیے نیا اِن ہاؤس چِپ شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 پرو میں سیٹلائٹ کے ذریعے ویب براؤزنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی جا سکتی ہے، جبکہ نئے رنگوں کے آپشنز میں برگنڈی، براؤن اور پرپل جیسے شیڈز شامل ہونے کی توقع ہے۔ دوسری جانب آئی فون 18 پرو میکس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ بڑی بیٹری کے باعث قدرے موٹا ہوگا اور اس میں 6.9 انچ ڈسپلے دیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپل اس بار مرحلہ وار لانچ پالیسی اختیار کر سکتا ہے، جس کے تحت آئی فون 18 کے پرو ماڈلز رواں سال کے آخر میں پیش کیے جائیں گے، جبکہ اسٹینڈرڈ آئی فون 18 کی ریلیز 2027 تک مؤخر ہونے کا امکان ہے۔ اگرچہ یہ تمام معلومات افواہوں پر مبنی ہیں، تاہم ایپل کی جانب سے باضابطہ اعلان تک ٹیکنالوجی شائقین کی دلچسپی برقرار رہنے کی توقع ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

کراچی کے ناردرن بائی پاس پر قائم ’عوام دوست مویشی منڈی‘ کو ایک ماہ مکمل

Read More

کراچی پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی، وزیر بحری امور کا اظہار اطمینان

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا

Read More

TECHNOLOGY

مشہور سرچ انجن 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند

انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک انقلابی سرچ انجن Ask.com تقریباً 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند

Read More

نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کا ڈیٹا: پاکستان میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کا فیصلہ

: وفاقی حکومت نے ملک میں پہلی مرتبہ آئی ٹی مردم شماری کروانے کا اصولی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.