ٹک ٹاک نے مختصر ڈراموں کی نئی ایپ متعارف کرادی

ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا سے باہر مختصر تفریحی مواد کے میدان میں قدم بڑھاتے ہوئے ایک نئی مختصر ڈراما ایپ پائن ڈراما خاموشی سے ریلیز کر دی ہے۔

پائن ڈراما میں ایک منٹ کی قسطوں پر مشتمل مائیکرو ڈرامے دکھائے جاتے ہیں، جن میں ہر ویڈیو ایک اسکرپٹڈ کہانی کا حصہ ہوتا ہے اور اسے تیز رفتار اور لگاتار دیکھنے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس وقت یہ ایپ مفت اور بغیر اشتہارات کے دستیاب ہے، تاہم مستقبل میں مونیٹائزیشن متعارف کرائی جا سکتی ہے

ابتدائی طور پر اس ریلیز کی خبر بزنس انسائیڈر نے رپورٹ کی تھی۔ صارفین ڈسکور ٹیب کے ذریعے مواد تلاش کر سکتے ہیں، جہاں آل اور ٹرینڈنگ ڈرامے دکھائے جاتے ہیں، اور اپنی دلچسپی کے مطابق عمودی ترتیب میں قسطیں اسکرول کر کے دیکھی جا سکتی ہیں۔

ڈراموں کی انواع میں رومانس، تھرلرز اور فیملی ڈرامے شامل ہیں۔ مقبول عنوانات میں لوو ایٹ فرسٹ بائٹ اور دی آفیسر فیلڈ فار می شامل ہیں۔

پائن ڈراما میں صارفین کے لیے فیورٹس، واچ ہسٹری اور کمنٹ سیکشن جیسے فیچرز بھی موجود ہیں، جن سے وہ اپنی پسندیدہ سیریز ٹریک کر سکتے ہیں اور دیگر ناظرین کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کر سکتے ہیں۔

فل اسکرین ویو میں کیپشن اور سائیڈ بار ہٹا دیے جاتے ہیں تاکہ دیکھنے کا تجربہ زیادہ واضح اور پرکشش ہو۔

پائن ڈراما کے ذریعے ٹک ٹاک براہِ راست ریل شارٹ اور ڈراما باکس جیسے پلیٹ فارمز سے مقابلہ کر رہا ہے، جو کم بجٹ اور کلیف ہینگر طرز کی کہانیوں کے ذریعے کامیاب ہوئے ہیں۔

ویرائٹی کے مطابق مائیکرو ڈراما مارکیٹ کا اندازہ ہے کہ 2030 تک اس کا سالانہ ریونیو 26 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا، جس سے یہ شعبہ ٹیکنالوجی انڈسٹری کے بڑے کھلاڑیوں کے لیے اہم بنتا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک کی نئی ایپ اس وقت آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پر دستیاب ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست منڈی میں رونقیں عروج پر،جانوروں کی تعداد 80 ہزار

)ناردرن بائی پاس پر قائم ’عوام دوست مویشی منڈی‘ میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ

Read More

ہزاروں ای چالان اصل مالکان تک نہیں پہنچ سکے

بھاری ای چالان کے باوجود سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں کو نہ روکا جاسکا۔ٹریفک پولیس کی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نئے انٹرفیس پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے انٹرفیس پر کام کر رہی

Read More

پاکستان میں موبائل فون مزید مہنگے، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.