تاجروں کا سانحہ گل پلازہ پر سوگ کا اعلان


سانحہ گل پلازہ پر کراچی تاجر اتحاد نے پیر کو یوم سوگ اور کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کمیڈا) نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

کراچی تاجر اتحاد کے چئیرمین عتیق میر نے کہا کہ پیر کو تاجر برادری گل پلازہ سانحے کے متاثرین سے اظہار یک جہتی کریں  گے اور مارکیٹوں میں دعائیہ تقاریب بھی ہوں گی اور ممکنہ طور پر سیاہ پرچم بھی لہرائے جائیں گے۔

عتیق میر کے مطابق گل پلازہ سانحے میں 1200 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں اور آتش زدگی کے اس سانحے میں تقریباً 3ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

چیئرمین کراچی تاجر اتحاد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر متاثرین کی مدد کے لیے مطلوبہ اقدامات بروئے کار لائے اور تجارتی مراکز میں فوری فائر سیفٹی کے اقدامات کا جائزہ لیں اور ایسے اقدامات کیے جائیں کہ دوبارہ ایسے سانحات رونما نہ ہوں۔

دریں اثنا کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کمیڈا) کے صدر منہاج گلفام نے سانحہ گل پلازہ پر تین روزہ سوگ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں میں کاروبار معمول کے مطابق جاری رہے گا اور کراچی کی 100 سے زائد موبائل اور الیکٹرانکس مارکیٹوں میں تین روز تک سوگ بھی منایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی اور تمام متعلقہ مارکیٹوں میں سیاہ بینرز آویزاں کیے جائیں گے تاکہ متاثرہ خان دانوں سے یکجہتی اور دکھ کا اظہار کیا جاسکے۔

انہوں نے حکومت سندھ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا  کہ وہ سانحہ گل پلازہ کی شفاف اور غیر جانب دار انکوائری کرائیں تاکہ واقعے کے اسباب اور ذمہ داران کا تعین ہوسکے اور آئندہ ایسے دل خراش واقعات سے بچاؤ ممکن بنایا جاسکے۔

کمیڈا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا  کہ سانحے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور متاثرہ دکان داروں کے لیے فوری مالی امداد کا اعلان کیا جائے تاکہ ان کے نقصانات کا ازالہ ہو سکے اور وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے تجارتی حلقوں میں سانحہ گل پلازہ نے گہرے رنج و غم کی فضا قائم کردی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: جوہر پل پر کار سوارکی فائرنگ، 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے گلستان جوہر ملینیئم کے قریب پر جوہر پُل پر کار سوار شہری

Read More

28ویں آئینی ترمیم ایم کیو ایم پاکستان کے لیے سیاسی بقا کا معاملہ کیوں؟

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت کی جانب سے کی گئی حالیہ

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جس

Read More

ایران پر حملوں کے لیے استعمال کی گئی امریکی اے آئی ٹیکنالوجی ’پیلینٹیر ماون‘ کیا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سافٹ ویئر کمپنی ’پلانٹیر ٹیکنالوجیز‘ کی تعریف کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.