وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی سفیر اور اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کے ضمن میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی اداروں اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنٹس پروگرام اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ کے ساتھ جاری تعاون مزید مضبوط کیا جائے گا اور ہر سطح پر پاک امریکہ تعاون کے لیے کوآرڈینیشن بہتر بنائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی جدید سافٹ ویئر کے ذریعے کی جائے گی اور ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری اور سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کے لیے ٹریننگ پروگرامز بھی جاری رہیں گے۔

ملاقات میں بارڈر سیکیورٹی، کوسٹل گارڈز اور دیگر اداروں کو جدید امریکی آلات سے لیس کرنے اور ان کی استعداد کار بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کو فعال کرنے کے لیے امریکی معاونت بہت فائدہ مند ثابت ہوگی اور یہ وفاقی سطح پر پہلا اینٹی ٹیررسٹ ونگ ہوگا جو صوبوں کے ساتھ موثر کوآرڈینیشن رکھے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ این سی سی آئی اے ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے اور مالیاتی فراڈ اور دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے جدید سافٹ ویئر کی ضرورت ہے، جس میں امریکہ کے اشتراک کو انتہائی اہم قرار دیا۔

امریکی وفد نے سکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط بڑھانے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور قائم مقام امریکی سفیر نے وزارت داخلہ اور امریکی اداروں کے درمیان جاری تعاون کی تعریف کی۔

ملاقات میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈی جی نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، شیاؤمی نے تہلکہ مچا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کے نئے اسمارٹ فون نے گزشتہ ہفتے کی ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست میں

Read More

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.