شاہد آفریدی کراچی چھوڑ کر اسلام آباد کیوں منتقل ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے مستقل طور پر کراچی چھوڑ دیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے خود مستقل طور پر اسلام آباد منتقل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انہوں نے چند ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی واضح کیا کہ ماضی میں اہم حکومتی عہدوں کی پیشکش کی گئی لیکن ہمیشہ ایسی ذمہ داریوں سے گریز کیا اور ابھی بھی فی الحال سیاست میں نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان اور پاکستان کرکٹ نے دنیا بھر میں عزت، مقام اور شناخت دی، خواہش ہے کہ پاکستان کرکٹ اور ملک کو کچھ واپس لوٹا سکوں۔

یاد رہے کہ 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح میں شاہد آفریدی نے سیمی فائنل اور فائنل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

بعد ازاں 2011 کے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے شاہد آفریدی کی قیادت میں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر داخلہ سندھ، آئی جی اور میئر کراچی کا مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار ، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو ، کراچی پولیس

Read More

کراچی؛ دو مختلف حادثات میں ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3افراد جاں بحق

بلوچ کالونی پل اور کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کروم میں خطرناک ’زیرو ڈے‘ وائرس سرگرم، فوری اپ ڈیٹ کی ہدایت

دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر ’گوگل کروم‘ کے ساڑھے تین ارب صارفین کے لیے

Read More

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا اے آئی ٹول متعارف کرا دیا

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا اے آئی ٹول متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.