کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے 100 تولہ سونے کی 10 اینٹیں برآمد

ایئرپورٹ پر ایک مسافر سے 100 تولہ سونے کی 10 اینٹیں برآمد ہوئیں۔

ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سونے کی اسمگلنگ کی 2 کوششیں ناکام بنا دیں، جس میں 100 تولہ سونا اور 11 ہزار 900 امریکی ڈالر ضبط کرلیے گئے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 الگ کارروائیوں میں سونے کی 10 اینٹیں برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق سونے کی اسمگلنگ کے دونوں مقدمات کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 6 لاکھ 82 ہزار  روپے ہے ۔

سونا اور غیر ملکی کرنسی دبئی اور استنبول جانے والے مسافروں سے برآمد ہوئی ، جس کے بعد کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع  کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اسمگلنگ کے تدارک اور قومی محاصل کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

گڈاپ کاٹھور ٹریفک حادثہ، جاں بحق 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا

گڈاپ کاٹھور پر ایک شدید ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 12 افراد جاں بحق

Read More

سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کا متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ

Read More

TECHNOLOGY

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

ایک مفت دستیاب ٹول موجود ہے جو آپ کی ذاتی معلومات کو گوگل سرچ کے

Read More

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے چیٹ کے انداز کو مزید جدید

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.