سرگودھا میں شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گر گیا، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سرگودھا میں شدید دھند کے باعث ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ گلہ پور بنگلہ کے قریب پیش آیا جہاں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ایک منی ٹرک خشک نہر میں جا گرا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں دوران علاج مزید 7 افراد دم توڑ گئے۔

حادثے کے وقت ٹرک میں مجموعی طور پر 23 افراد سوار تھے جو اسلام آباد سے فیصل آباد کسی جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے لیکن شدید دھند کے باعث موٹروے بند ہونے کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور نے لوکل روٹ استعمال کیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں مصری خان، حلیمہ بی بی، یاسین، سونیا بی بی، پٹھانی بی بی، ہانیہ، ایمان فاطمہ، رانی بی بی ، حارث، وسیم، حورین، آمنہ، حرم فاطمہ اور ثقلین شامل ہیں جبکہ حادثے میں حسنین، ثقلین، ظہیر، ممتاز، کاشف، ندیم، شمیم، نادیہ اور پروین زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، شیاؤمی نے تہلکہ مچا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کے نئے اسمارٹ فون نے گزشتہ ہفتے کی ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست میں

Read More

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.