‘اواتار: فائر اینڈ ایش’، جیمز کیمرون کا جادو ایک بار پھر چل گیا

ہالی ووڈ کی نئی فلم ‘اوتار: فائر اینڈ ایش’ نے مسلسل چوتھے ہفتے بھی شمالی امریکا کے باکس آفس پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے، فلم نے اب تک صرف شمالی امریکہ میں 350 ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

عالمی سطح پر اس فلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اب تک ایک ارب 23 کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

اگرچہ یہ اعداد و شمار پچھلی اوتار فلموں کے مقابلے میں کم ہیں، لیکن پھر بھی یہ 2025 کی سب سے بڑی فلموں میں شامل ہو گئی ہے۔

‘اوتار: فائر اینڈ ایش’ کی کامیابی نے ڈزنی کمپنی کے لیے بھی یہ سال یادگار بنا دیا ہے، کیونکہ ‘لائلو اینڈ اسٹچ’ اور ‘زوٹوپیا 2’ کے بعد یہ اس سال کی تیسری فلم ہے جس نے ایک ارب ڈالرز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

حیران کن طور پر فلم کے ہدایت کار جیمز کیمرون نے پہلے ہی اشارہ دے دیا تھا کہ اگر یہ فلم توقعات پر پورا نہ اتری تو وہ اس سیریز کو ختم کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں، لیکن اب اس شاندار کامیابی کے بعد اوتار کے اگلے حصوں یعنی ‘اوتار 4’ اور ‘اوتار 5’ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ اوتار سیریز کا سفر 1994 میں شروع ہوا تھا، لیکن اس وقت ٹیکنالوجی اتنی جدید نہیں تھی کہ جیمز کیمرون اپنا ویژن سنیما اسکرین پر اتارسکتے۔

تاہم، 2009 میں پہلی فلم کی ریلیز سے لے کر اب تک، یہ فرنچائز اپنی جدید ترین وژول افکیٹس اور موشن کیپچر ٹیکنالوجی کی وجہ سے سینما کی دنیا میں ایک انقلاب سمجھی جاتی ہے۔

‘اوتار: فائر اینڈ ایش’ کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ پنڈورا کی دنیا کے لیے شائقین کا جوش و خروش آج بھی برقرار ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا ہدف، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے کتنی سرمایہ کاری متوقع؟

حکومت پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجی شعبے کو منتقلی کے منصوبے پر

Read More

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

کراچی کی مقامی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی

Read More

TECHNOLOGY

گلوبل اے آئی گورننس کی جانب اہم پیش قدمی، پاکستان ’ وائیکو ‘ کا بانی رکن بن گیا

پاکستان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے

Read More

اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

 موسیقی کی معروف ایپ اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.