گوگل کی مصنوعی ذہانت سے لیس اسمارٹ واچ ہائی بلڈ پریشر کی علامات کی نشاندہی کر سکے گی

گوگل کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ عام اسمارٹ واچ میں موجود سینسرز اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے ہائی بلڈ پریشر کی ان پوشیدہ علامات کا پتا لگایا جا سکتا ہے جن کا بسا اوقات مریض کو خود بھی احساس نہیں ہوتا۔ یہ نظام پس منظر میں کام کرتے ہوئے کئی روز کے دوران جسمانی سرگرمیوں اور دل کی دھڑکن سے متعلق معلومات کا تجزیہ کرتا ہے اور بلڈ پریشر مسلسل زیادہ رہنے کے امکانات کا اندازہ لگاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اسمارٹ واچ میں موجود روشنی کے ذریعے خون کے بہاؤ میں تبدیلیاں جانچنے والا سینسر اور جسمانی حرکات ریکارڈ کرنے والا سینسر اس نظام کے لیے بنیادی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت ان معلومات میں دل کی دھڑکن اور خون کے بہاؤ سے پیدا ہونے والی انتہائی معمولی ارتعاشات کا جائزہ لے کر ہائی بلڈ پریشر کے ممکنہ آثار تلاش کرتی ہے۔ اس نظام کو روایتی بلڈ پریشر مشین کی طرح بازو پر پٹی باندھ کر پیمائش یا ابتدائی طور پر کسی مخصوص آلے کے ذریعے ترتیب دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر مصنوعی ذہانت کے نظام کو 2 ہزار 109 رضاکاروں کے اسمارٹ واچ ڈیٹا کے تقریباً 5 لاکھ گھنٹوں کی مدد سے تربیت دی گئی، جبکہ اس کی کارکردگی جانچنے کے لیے امریکا کے پانچ مقامات پر 196 افراد پر مشتمل طبی تحقیق کی گئی۔ شرکا نے مسلسل سات روز تک اسمارٹ واچ پہنی اور نتائج کا موازنہ 24 گھنٹے کی روایتی بلڈ پریشر مانیٹرنگ سے کیا گیا۔

تحقیق کے ابتدائی نتائج میں مصنوعی ذہانت کا نظام ہائی بلڈ پریشر کے تقریباً 65.8 فیصد مریضوں کی نشاندہی کرنے میں کامیاب رہا، جبکہ صحت مند بلڈ پریشر والے 90 فیصد افراد کی درست شناخت کی گئی۔ تاہم یہ نظام ہائی بلڈ پریشر کے تقریباً ہر تین میں سے ایک مریض کی نشاندہی نہیں کر سکا۔

محققین کے مطابق نتائج حوصلہ افزا ضرور ہیں، لیکن اس ٹیکنالوجی کو معمول کے طبی معائنے کا متبادل بنانے سے پہلے مزید بڑے پیمانے پر تحقیق اور جانچ کی ضرورت ہے۔

گوگل کی موجودہ پکسل واچ 3، 4 اور 5 میں بلڈ پریشر کے رجحانات جانچنے کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے، تاہم یہ فیچر صرف عمومی صحت سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے، ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص نہیں کرتا اور نہ ہی بلڈ پریشر کی اصل عددی پیمائش بتاتا ہے۔ دوسری جانب ایپل بھی اپنی مطابقت رکھنے والی ایپل واچ میں ہائی بلڈ پریشر سے متعلق انتباہی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسمارٹ واچ پر ملنے والا انتباہ طبی معائنے کی طرف توجہ دلانے میں مددگار ہو سکتا ہے، لیکن بلڈ پریشر کی درست پیمائش کے لیے مستند آلے کا استعمال اور ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: منہدم عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد، تعداد 11 ہو گئی

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت

Read More

شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات

شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران شہر قائد میں عمارتیں گرنے کے 15 بڑے

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کی مصنوعی ذہانت سے لیس اسمارٹ واچ ہائی بلڈ پریشر کی علامات کی نشاندہی کر سکے گی

گوگل کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ عام اسمارٹ واچ میں

Read More

سائبر کرائم کی روک تھام، این سی سی آئی اے کو پاکستان سائبر پولیس بنانے کی تجویز

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.