پاکستان میں ہڈیوں کے بھربھرے پن کے ایک کروڑ مریضوں کے لیے اہم پیشرفت، ایبٹ کو نئی ادویات کی رجسٹریشن مل گئی

پاکستان میں ہڈیوں کے بھربھرے پن اور سرطان کے باعث ہڈیوں کی پیچیدگیوں میں مبتلا مریضوں کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں عالمی ادارہ صحت و ادویات ساز کمپنی ایبٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے ڈینوسماب کی 60 اور 120 ملی گرام بایوسِملر ادویات کی رجسٹریشن حاصل کرلی ہے۔ ان ادویات کی دستیابی سے جدید اور معیاری علاج تک رسائی بہتر بنانے اور مریضوں کے علاج کے اخراجات میں کمی لانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

ایبٹ کی جانب سے 26 نومبر 2026 کو جاری اعلامیے کے مطابق، ڈینوسماب بایوسِملرز ہڈیوں کے بھربھرے پن (آسٹیوپوروسس) کے مریضوں اور سرطان کے باعث ہڈیوں سے متعلق پیچیدگیوں کا سامنا کرنے والے افراد کے علاج میں استعمال ہوں گے۔ پاکستان میں ان بیماریوں سے متاثرہ لاکھوں مریضوں کے لیے ان ادویات کی دستیابی کو اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔

ایبٹ کے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور پاکستان میں میڈیسن بزنس کے ڈویژنل وائس پریزیڈنٹ مازن باچیر نے کہا کہ ہڈیوں کے بھربھرے پن میں مبتلا افراد کے لیے 60 ملی گرام ڈینوسماب بایوسِملر تک رسائی انتہائی اہم ہے، جبکہ 120 ملی گرام ڈینوسماب سرطان سے متعلق ہڈیوں کی پیچیدگیوں کا سامنا کرنے والے مریضوں کے علاج میں معاون ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید اور معیاری علاج تک رسائی بڑھا کر ایبٹ مریضوں کی زندگیوں میں بہتری اور پاکستان کے شعبہ صحت میں بہتر نتائج کے حصول کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

پاکستان میں ایک کروڑ افراد ہڈیوں کے بھربھرے پن کا شکار

اعلامیے کے مطابق جرنل آف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ افراد ہڈیوں کے بھربھرے پن میں مبتلا ہیں، جن میں تقریباً 72 لاکھ خواتین شامل ہیں۔ آبادی میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد بڑھنے کے ساتھ اس بیماری اور معمولی چوٹ کے نتیجے میں ہڈیوں کے ٹوٹنے کے خطرات میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ڈوئل انرجی ایکس رے ایبزورپٹیومیٹری (ڈیکسا) اسکین کے ذریعے معائنہ کی گئی سنِ یاس سے گزرنے والی خواتین میں سے 56 فیصد میں ہڈیوں کے بھربھرے پن کی تشخیص ہوئی۔

طبی ماہرین کے مطابق اس بیماری کے نتیجے میں معمولی چوٹ یا دباؤ سے بھی ہڈیاں ٹوٹ سکتی ہیں۔ بالخصوص کولہے اور ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر بزرگ افراد میں معذوری، علاج کے اخراجات میں اضافے، خودمختاری متاثر ہونے اور اموات کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ بیماری خصوصاً سنِ یاس کے بعد خواتین کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔

پاکستان میں تیار کردہ بایوسِملر کی تحقیق میں افادیت کی تصدیق

اعلامیے میں 2026 میں طبی جریدے فارماسیوٹکس میں شائع ہونے والی فیز تھری تحقیق (SIMBA) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ایبٹ کی جانب سے مارکیٹ کیا جانے والا بایوسِملر MB09 اصل حیاتیاتی دوا سے طبی مماثلت رکھتا ہے اور اس کی افادیت اور تحفظ کے نتائج بھی تقابلی طور پر یکساں رہے۔ تحقیق کے مطابق یہ دوا سنِ یاس کے بعد خواتین میں ہڈیوں کی کثافت میں کمی سے تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے اصل دوا کے مساوی اثرات رکھتی ہے۔

ماہر امراضِ غدود اور انٹرنیشنل سوسائٹی آف اینڈوکرائنولوجی کے سابق صدر پروفیسر سید عباس رضا نے کہا کہ خودمختار زندگی اور معیارِ زندگی برقرار رکھنے کے لیے ہڈیوں کی صحت کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ معیاری علاج کی دستیابی ان مریضوں کے لیے علاج کے مزید مواقع پیدا کرتی ہے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

ایبٹ کے مطابق کمپنی بایوٹیکنالوجی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے سرطان، مدافعتی نظام سے متعلق امراض اور خواتین کی صحت سمیت اہم طبی شعبوں میں معیاری ادویات کی دستیابی بڑھانے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں سرطان کے مریضوں کے لیے بایوسِملر ادویات کا تعارف بھی اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 80 سال سے خدمات انجام دینے والا ایبٹ دنیا بھر میں 135 سال سے زائد تجربہ رکھتا ہے اور ملک میں دائمی بیماریوں سے نمٹنے اور جدید علاج تک رسائی بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، شہر میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران دو ملزمان کو

Read More

کراچی میں خونی ٹریفک حادثات، رواں سال میں اب تک 480 شہری جاں بحق

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا خونی حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے

Read More

TECHNOLOGY

چین میں روبوٹس کے لیے منفرد اسکول، روزگار کے لیے تیار کیے جانے لگے

چین کے مشرقی شہر ہینگژو میں قائم ایک جدید قومی تربیتی مرکز میں روبوٹس کو

Read More

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.