سیلفی کا بہانہ، لندن میں اماراتی ڈاکٹر کروڑوں کے زیورات سے محروم

برطانوی دارالحکومت لندن میں اماراتی خاتون ڈاکٹر کے مبینہ طور پر 12 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے زیورات، قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔ خاتون ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 2 عربی بولنے والے افراد نے سیلفی لینے کے بہانے ان سے رابطہ کیا اور اس دوران قیمتی اشیا لے کر فرار ہوگئے۔

اماراتی خاتون ڈاکٹر کے مطابق چوری ہونے والے سامان میں مہنگے ہینڈ بیگز، گھڑیاں اور زیورات شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 12 لاکھ پاؤنڈ بنتی ہے۔

خاتون ڈاکٹر نے واقعے کے بعد لندن کے میئر صادق خان اور پولیس کے سربراہ سے اپیل کی ہے کہ چوری کی واردات کا فوری نوٹس لیا جائے اور ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس کو واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کردی ہے، تاہم اب تک مشتبہ افراد کی شناخت کے حوالے سے انہیں کوئی واضح پیشرفت نظر نہیں آئی۔

خاتون ڈاکٹر نے ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے کارروائی تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعے اور چوری شدہ سامان کی مالیت سے متعلق تفصیلات کی لندن پولیس سے آزادانہ تصدیق ہونا باقی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے فری صارفین کے لیے بیک گراؤنڈ ویڈیو چلانے کا راستہ بند کر دیا

اگر آپ موبائل پر براؤزر کو منی مائز کر کے یا اسکرین لاک کر کے

Read More

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.