واشنگٹن ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران امریکن ایئرلائن کے 2 طیارے ٹکرا گئے، مسافر محفوظ

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران امریکن ایئرلائن کے 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں ایک طیارے کا پر متاثر ہوا تاہم کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن ایئرلائن کی ڈیلس جانے والی پرواز ایئرپورٹ پر ٹیکسی کرتے ہوئے اسی کمپنی کے شکاگو جانے والے طیارے کے پر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں ایک طیارے کا ونگ لیٹ ٹوٹ کر زمین پر گر گیا۔

امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق واقعہ جمعے کی شام تقریباً 5 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔ پرواز 638 ڈیلس کے لیے روانگی کی تیاری کر رہی تھی جبکہ پرواز 2152 شکاگو جانے کے لیے اس کے پیچھے موجود تھی۔ دونوں طیارے بوئنگ 737 تھے۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کی ریڈیو گفتگو کے مطابق پرواز 638 کے پائلٹ نے بتایا کہ طیارہ رن وے سے پہلے رکنے کی مقررہ حد سے کچھ آگے نکل گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کا پر ساتھ کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔ تصادم کے بعد ایک طیارے کا ونگ لیٹ، یعنی پر کا بیرونی سرا، ٹوٹ کر زمین پر گر گیا۔

واقعے کے بعد کنٹرول ٹاور نے ایک آنے والے طیارے کو لینڈنگ روک کر دوبارہ چکر لگانے کی ہدایت کی، جبکہ دیگر پروازوں کو ممکنہ تاخیر سے آگاہ کیا گیا۔ ایئرپورٹ کے فائر اینڈ ریسکیو عملے نے دونوں طیاروں کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہیں گیٹ پر واپس لے جایا گیا اور فنی جانچ کے لیے سروس سے ہٹا دیا گیا۔

امریکن ایئرلائنز نے مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں متبادل طیاروں کے ذریعے اپنی منزلوں تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ واقعہ امریکا میں تھینکس گیونگ کی تعطیلات کے دوران پیش آیا، جب لاکھوں افراد فضائی سفر کر رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی

Read More

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

TECHNOLOGY

گوگل میپس کی 5 زبردست ٹرکس جو آپ کا سفر آسان بنا دیں گی

آج کے دور میں جب بھی ہم کسی نئے شہر یا نامعلوم مقام پر جانے

Read More

ایپل نے سستا ترین آئی فون ’17 ای‘ متعارف کرا دیا، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی ’ایپل‘ نے پیر کے روز اپنے نئے اور سستے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.