سائبر کرائم کی روک تھام، این سی سی آئی اے کو پاکستان سائبر پولیس بنانے کی تجویز

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کے لیے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔

بدھ کو اسلام آباد میں وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی تنظیمِ نو کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، محسن نقوی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔

اس اجلاس کے جاری اعلامیے کو مطابق وزیرِاعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ این سی سی آئی اے کو قومی سطح کی پاکستان سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے لیے بہترین افرادی قوت کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائبر کرائم کے تناظر میں قومی سلامتی کے لیے مخصوص نظام فعال ہو چکا ہے جب کہ موجودہ نظام کے تحت سائبر کرائم کے مقدمات حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں این سی سی آئی اے کی کارکردگی، انتظامی ڈھانچے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پاکستان کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ ہے، جو ملک میں سائبر کرائم سے متعلق شکایات کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا ذمہ دار ہے۔ یہ ادارہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے تحت آن لائن فراڈ، ہیکنگ، سائبر ہراسانی، بلیک میلنگ، شناخت کی چوری اور دیگر الیکٹرانک جرائم کے معاملات دیکھتا ہے۔ این سی سی آئی اے نے اپریل 2025 میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

بدھ کو ہونے والے اجلاس میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو سائبر کرائم سے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ این سی سی آئی اے کو ایک مؤثر، فعال اور جدید ادارہ بنانے کے لیے تنظیمِ نو کا عمل تیز کیا جائے۔ اس کے ساتھ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور اس کے تمام ذیلی دفاتر میں آئی ٹی اور اے آئی کے شعبوں سے وابستہ ماہرین تعینات کیے جائیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے میں میرٹ کی بنیاد پر بہترین افرادی قوت کی خدمات حاصل کی جائیں۔ ادارے کی تنظیمِ نو میں اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ مرکوز کی جائے، جب کہ سائبر کرائم کے زیرِ التوا مقدمات کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیرِاعظم نے این سی سی آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی اصلاحات کی سفارشات پر غور کے لیے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

یہ کمیٹی رواں ہفتے کے اختتام تک اپنی سفارشات وزیرِاعظم کو پیش کرے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا کیس: وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس سے متعلق

Read More

سندھ: پراپرٹی ٹیکس اصلاحات پروگرام کی منظوری

کابینہ نے سندھ کے پراپرٹی ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے عالمی بینک کے تعاون

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے نے بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنا شروع کردیے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال موبائل سمز سے منسلک

Read More

حساس امریکی ادارے کے 40 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا لیک

امریکا میں سرکاری اداروں کے ڈیٹا کی سیکیورٹی ایک بار پھر سوالات کی زد میں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.