انوکھی شادی، 4 لاکھ مہمانوں کی شرکت

بھارت کی ریاست بہار میں ایک متنازع سیاست دان کی بیٹی کی غیر معمولی اور شاہانہ شادی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جس میں اندازاً 4 لاکھ مہمانوں نے شرکت کی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چھ مرتبہ رکنِ اسمبلی منتخب ہونے والے سیاست دان اننت سنگھ نے  اپنے آبائی گاؤں نداواں میں اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب منعقد کی، جس میں دیہاتیوں، سیاسی اتحادیوں اور اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

اننت سنگھ کے قریبی ساتھی منا سنگھ نے بتایا کہ مہمانوں کی تواضع کے لیے سبزی پر مشتمل وسیع ضیافت اور روایتی مٹھائیوں کے 5 لاکھ پیسز تیار کیے گئے تھے، جس کے لیے 500 باورچیوں اور خانساماؤں کی خدمات حاصل کی گئیں۔

تقریب میں امڈ آنے والے بے پناہ ہجوم کے باعث شادی کے مقام کی طرف جانے والی تمام سڑکیں مکمل طور پر بلاک ہو گئیں، بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک سیاست دان ٹریفک جام میں پھنسنے کے بعد اپنی گاڑی چھوڑ کر ٹریکٹر پر سوار ہوئے اور کھیتوں کے راستے تقریب میں پہنچے، دوسری جانب منتظمین نے وی آئی پی شخصیات کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے لانے کے لیے 5 عارضی ہیلی پیڈز بھی تعمیر کیے تھے۔

شادی کی تقریبات میں 200 گھوڑوں پر مشتمل گھڑ دوڑ کا مقابلہ بھی رکھا گیا تھا، تاہم اسے دیکھنے کے لیے تقریباً ایک لاکھ افراد کے جمع ہونے پر منتظمین کو یہ مقابلہ مؤخر کرنا پڑا، تقریب کی آرائش کے لیے چین سے خصوصی پھول درآمد کیے گئے تھے جبکہ شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن ایک لگژری بی ایم ڈبلیو گاڑی میں شادی کے پنڈال پہنچی، جبکہ دلہا تقریباً 200 گاڑیوں کے طویل قافلے کے ساتھ بارات لے کر آیا۔

Share On Social Media

KARACHI

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے نیا زبردست فیچر متعارف کروا دیا

دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ نے اپنے مختصر دورانیے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.