شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات

شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران شہر قائد میں عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں مجموعی طور پر 87 افراد جان سے گئے۔

ضلع جنوبی میں عمارتیں گرنے کے 3 واقعات میں 31 افراد جاں بحق ہوئے، ضلع کیماڑی میں عمارتیں گرنے کے 3 واقعات میں 23 افراد جاں بحق ہوئے۔

ضلع شرقی میں عمارتیں گرنے کے 3 واقعات میں 20 افرادجان گنوا بیٹھے، ضلع کورنگی میں عمارتیں گرنے کے 2 واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، ضلع وسطی میں عمارتیں گرنے کے 2 واقعات میں 5 افراد جان سے گئے۔

ضلع ملیر اور ضلع غربی میں عمارت گرنے کا ایک ایک واقعہ رپورٹ ہوا، دونوں اضلاع میں ایک ایک ہلاکت ہوئی، لیاری کے علاقے بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 27 افراد کی زندگی کے چراغ گل ہوئے۔

شیرشاہ میں گیس دھماکے کے بعد عمارت گرنے سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، سولجر بازار کی گل رانا کالونی میں عمارت گرنے سے 15 افراد جان گنوا بیٹھے، شاہ فیصل کالونی میں زیرتعمیر عمارت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوئے۔

نیو کراچی میں فیکٹری کا ڈھانچہ گرنے سے 4 فائر فائٹرز جان سے گئے، مچھر کالونی میں دو مختلف واقعات میں عمارت اور چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوئے، پی آئی بی کالونی میں عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

اولڈ لیاری میں عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، کھڈا مارکیٹ لیاری میں غنی مینشن کا حصہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

نارتھ ناظم آباد، اللہ والا ٹاؤن، بھینس کالونی اور منگھوپیر روڈ پر بھی عمارتیں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

اردو کے فروغ کے لیے پاکستان کا نیا قدم، اے آئی سافٹ ویئر ’گرامورا‘ تیار

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اردو زبان کے فروغ اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے ہم

Read More

اوورسیز پاکستانی اور غیرملکی، پاکستان میں کتنے دن ذاتی فون ٹیکس فری استعمال کرسکتے ہیں؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.