بھارت میں پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز پر پابندی لگ گئی؟

پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی عالمی ریلیز سے قبل بھارت میں تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ بھارتی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی مواد بھارتی صارفین کے لیے دستیاب نہ بنائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت کو مذکورہ سیریز کی بھارت میں ممکنہ ریلیز کے حوالے سے متعدد شکایات اور درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد نیٹ فلکس کو 8 مئی 2025 کو جاری کردہ حکومتی ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

اس ہدایت کے تحت بھارت میں کام کرنے والے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، اسٹریمنگ سروسز اور ڈیجیٹل اداروں کو پاکستان میں تیار ہونے والا مواد نشر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

بھارتی وزارت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 2021 کے قواعد و ضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز ایسے مواد کے حوالے سے احتیاط برتنے کے پابند ہیں جو ملک کی خودمختاری، سالمیت، قومی سلامتی، دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات یا امن عامہ کو متاثر کر سکتا ہو۔

رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس نے جون 2025 میں بھارتی وزارت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس کے بھارتی صارفین کے لیے پاکستان میں تیار کردہ کوئی فلم یا ویب سیریز دستیاب نہیں ہے۔ اب بھارتی وزارت نے پلیٹ فارم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سابقہ مؤقف پر قائم رہے۔

’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کو عالمی سطح پر ’آل دی لو آور ہارٹس کیری‘ (All The Love Our Hearts Carry) کے نام سے بھی متعارف کرایا گیا ہے۔یہ رومانوی ویب سیریز معروف پاکستانی ناول نگار فرحت اشتیاق کے اسی نام سے شائع ہونے والے مقبول ناول پر مبنی ہے۔ سیریز میں فواد خان، ماہرہ خان، صنم سعید، احد رضا میر، ہانیہ عامر، حمزہ علی عباسی، اقرا عزیز، مایا علی اور بلال اشرف سمیت پاکستان کے متعدد معروف اداکار شامل ہیں۔

نیٹ فلکس کے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ ڈویژن کے تحت تیار ہونے والی اس سیریز کی شوٹنگ پاکستان، اٹلی اور برطانیہ میں کی گئی ہے۔ اسے 4 دسمبر کو عالمی سطح پر ریلیز کیا جانا ہے۔ دوسری جانب آل انڈین سنی ورکرز ایسوسی ایشن (AICWA) نے بھی نیٹ فلکس کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستانی ویب سیریز کو بھارت میں اپنے کیٹلاگ سے ہٹا دے۔

تنظیم نے مطالبہ تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں نیٹ فلکس کے بھارتی دفتر کے باہر احتجاج اور گھیراؤ کرنے کے ساتھ ملک گیر بائیکاٹ مہم شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ تنظیم نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، نیٹ فلکس اور وزارتِ اطلاعات و نشریات کو بھیجے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی فلموں، ڈراموں، گانوں، پوڈکاسٹس اور دیگر مواد کو بھارتی اسکرینوں پر جگہ نہیں ملنی چاہیے۔

یوں ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی عالمی ریلیز سے قبل بھارت میں اس سیریز کے خلاف حکومتی سطح پر مطالبات اور فلمی تنظیموں کے احتجاج نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

بجٹ 27-2026: پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کم کرنے کی تیاری

حکومت ملک میں ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے

Read More

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج داخل ہوگا، مختلف شہروں میں آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

پنجاب بھر میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا امکان ہے، جہاں آج سے

Read More

TECHNOLOGY

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

اے آئی ایجنٹ کا انسانی مدد کے بغیر کامیاب سائبر حملہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.