مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کا دعویٰ، لاہور پولیس کی تردید

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم لاہور پولیس نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

جے یو آئی لاہور کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات حافظ زین نے الزام عائد کیا کہ لاہور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے مولانا فضل الرحمان کو حراست میں لیا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے قافلے کے ہمراہ رہائش گاہ واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کے مطابق ملتان روڈ اور موٹروے پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

جے یو آئی اس سے قبل بھی لاہور میں اپنے سربراہ کی نقل و حرکت محدود کرنے اور انہیں گھر میں محصور رکھنے کا الزام عائد کرچکی ہے۔ اس معاملے پر پارٹی نے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق پولیس نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے کر ان کی نقل و حرکت محدود کر دی تھی، جس کے باعث وہ عملاً گھر میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مولانا کو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنا تھی، لہٰذا عدالت ان کی بازیابی کا حکم دے اور درخواست کی فوری سماعت کرے۔

مولانا فضل الرحمان اور وفاقی حکومت کے درمیان کشیدگی اکتوبر کے وسط سے بڑھ رہی ہے، خصوصاً خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کے حکومتی فیصلے پر جے یو آئی سربراہ کی تنقید کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے درمیان مصالحت کی کوششوں کے باوجود وفاقی حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ گزشتہ ہفتے اسلام آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکار بھی واپس بلا لیے گئے تھے۔

ادھر ان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ میں 2022-23 کے دوران تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے طلب کر رکھا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق وہ 10 اور 14 نومبر کو جاری کیے گئے مسلسل دو طلبی نوٹسز کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، سپاری کلنگ کی منصوبہ بندی ناکام، میڈیکل اسٹور ملازم اور شوٹر گرفتار

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے ایک خطرناک سپاری کلنگ کی واردات ناکام

Read More

کارگو کریو کی جانب سے کراچی میں 110 خاندانوں میں رمضان افطار راشن بیگز کی تقسیم

ماہِ رمضان کے مقدس موقع پر کارگو کریو نے اپنی موسمی فلاحی سرگرمیوں کے تحت

Read More

TECHNOLOGY

میٹا نے اپنے انجنیئرز نئی اے آئی ٹیم میں منتقل کردیے، ملازمین کی برطرفی کا امکان

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم

Read More

اے آئی ماڈلز کا حیران کن رویہ، ایک دوسرے کو بند ہونے سے بچانے لگے

امریکی جامعات کے محققین نے مصنوعی ذہانت کے جدید نظاموں میں ایک غیر متوقع اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.