اسلام آباد میں کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت، مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشنز کا اعلان

کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے سلسلے میں 10 نومبر کو اسلام آباد کی ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز کے دوران شہری متبادل راستے کے طور پر سہروردی روڈ، جی ایٹ اور جی نائن کی سروس روڈز اور زیرو پوائنٹ استعمال کریں۔

فیض آباد جانے والی ٹریفک فیصل ایونیو جبکہ نائنتھ ایونیو جانے والے شہری سروس روڈ ایسٹ استعمال کریں۔ کورال سے اسلام آباد آنے والے شہری پرانا ایئرپورٹ، راول روڈ، راولپنڈی مری روڈ اور آئی جے پی روڈ سے فقیر ایپی روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

پولیس کے مطابق کورال، ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ اور کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں شہری لہتراڑ روڈ اور پارک روڈ استعمال کریں۔ نیو ایئرپورٹ اور پشاور روڈ جانے کے لیے جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ جبکہ بہارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے شہری بنی گالا اور پارک روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈائیورشنز کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے، اس لیے سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت لے کر گھروں سے نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہوں گے۔ شہری مزید معلومات کے لیے ایف ایم 92.4 سنیں یا اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز فالو کریں۔

Share On Social Media

KARACHI

برآمدات میں مئی کے دوران اضافہ، درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

ملکی برآمدات میں مئی 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ درآمدات اور تجارتی خسارے

Read More

بجٹ 27-2026: پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کم کرنے کی تیاری

حکومت ملک میں ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے

Read More

TECHNOLOGY

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

اے آئی ایجنٹ کا انسانی مدد کے بغیر کامیاب سائبر حملہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.