شیڈول ردی کی نذر: گیس بحران ، شہری ذہنی اذیت میں مبتلا

موسم سرما کی آمد سے قبل ہی شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے ، سوئی سدرن کی جانب سے گھریلو صارفین کو ترجیح دینے کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہورہا ہے ، جاری کردہ شیڈول صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہوگیا۔ شیڈول کے باوجود مختلف علاقوں میں گیس کی مکمل بندش اور کم پریشر نے شہریوں کو ذہنی و جسمانی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ، گیس کی غیر اعلانیہ بندش نے گھریلو خواتین، مزدور طبقے ، طلبہ اور بزرگوں کو یکساں طور پر متاثر کیا ہے ۔ملیر ، لانڈھی ، کورنگی، شاہ فیصل کالونی ، گلشن حدید ، صدر، لائنز ایریا سمیت بیش تر علاقوں میں یا تو گیس مکمل طور پر بند ہے یا اتنا کم پریشر ہے کہ کھانا پکانا ممکن نہیں رہا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں گیس مکمل بند ہے۔

صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صبح کے اوقات میں ناشتے کے لیے گیس دستیاب نہیں ہوتی، دوپہر میں کھانا پکانے کے وقت پریشر ختم ہو جاتا ہے اور رات کو چولہے مکمل طور پر ٹھنڈے پڑے رہتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف گیس دستیاب نہیں اور دوسری طرف بھاری بلز نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ یہ صورتحال اس صوبے کے عوام کے لیے مزید تکلیف دہ ہے جو ملک کی گیس پیداوار کا 70 فی صد حصہ فراہم کرتا ہے ، مگر خود محروم ہے ۔گیس نہ ہونے کی وجہ سے تندوروں اور ہوٹلوں پر عوام کا رش بڑھ گیا ہے ، شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، جو پہلے ہی مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر ایک اضافی بوجھ ہے۔

ایل پی جی کے بڑھتے استعمال نے نہ صرف گھریلو اخراجات میں اضافہ کیا ہے بلکہ حفاظتی خدشات بھی پیدا کیے ہیں، کیونکہ غیر معیاری سلنڈرز اور ناقص تنصیبات حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس بحران کے اثرات گھریلو دائرے تک محدود نہیں رہے بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ چھوٹے کارخانے ، بیکریاں، دودھ فروش، مٹھائی اور کنفیکشنری بنانے والے ، پکوان ہاؤسز اور ہوٹل مالکان سبھی اس بحران کی لپیٹ میں ہیں۔ شہریوں میں یہ تاثر بھی مضبوط ہو رہا ہے کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں ایک مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو قدرتی گیس کے بجائے ایل پی جی کے استعمال کی طرف راغب کیا جا سکے ۔گیس کی غیر مساوی تقسیم، پرانے اور نئے صارفین کے درمیان فرق، اور بغیر کسی واضح شیڈول کے بندش نے اعتماد کا شدید بحران پیدا کر دیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، پولیو مہم کی فول پروف سیکیورٹی کیلیے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

شہر قائد میں 2 تا 8 فروری 2026 جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے

Read More

کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران پولیس نے

Read More

TECHNOLOGY

انسان ایک مصنوعی دنیا میں رہ رہے ہیں، سائنسدان کا حیران کن دعویٰ

کئی دہائیوں سے سائنسدان اور فلسفی ایک اہم سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.