پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین نے پنجاب حکومت میں بدعنوانی سے متعلق اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے قانونی نوٹس بھجوائے جانے کا علم سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا، نوٹس موصول ہونے پر عدالت میں اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن سے متعلق انہوں نے جو بات کی تھی، وہ ان کا ذاتی مؤقف ہے اور وہ آج بھی اس پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل پنجاب حکومت نے خود بھی صوبے میں کرپشن کی موجودگی کو تسلیم کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر گجرات کی تعیناتی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے اپنے خلاف لگائے گئے الزام کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ انہیں تاحال وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا، اس بارے میں سوشل میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔ اگر نوٹس موصول ہوا تو وہ عدالت میں اس کا مکمل اور بھرپور جواب دیں گے۔

مسلم لیگ ق کی وفاقی حکومت سے ممکنہ علیحدگی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے اس امکان کو مسترد کردیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فی الحال اتنا کہنا کافی ہے کہ قانونی نوٹس کا جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک نے ایک ٹی وی پروگرام میں پنجاب میں مبینہ کرپشن سے متعلق بات کی تھی، جس کا مریم نواز نے پہلے سخت جواب دیا اور پھر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

Share On Social Media

KARACHI

محسن نقوی کا سائبر کرائم کے خلاف بڑا اقدام، این سی سی آئی اے کے افسران کو چین میں کیا تربیت دی جائے گی؟

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد

Read More

درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی اجازت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے درآمد کیے گئے موبائل فونز کو

Read More

TECHNOLOGY

فالج کی علامات ظاہر ہوں تو پہلے چند منٹ میں کیا کریں؟

فالج یا اسٹروک ایک ایسی خطرناک طبی حالت ہے جس میں ہر گزرتا منٹ اہم

Read More

انسانی دماغ ایک سیکنڈ میں 15 بار حقیقت کے دو روپ کیسے دیکھتا ہے؟

انسانی دماغ ہمارے سامنے موجود چیزوں کو کیسے دیکھتا اور سمجھتا ہے؟ سائنس دان اس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.