واٹس ایپ کا نیا فیچر جو صارفین کو متعدد سہولیات فراہم کرے گا

واٹس ایپ کی جانب سے اکثر نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں اور اب ایک اور کارآمد اپ ڈیٹ صارفین کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

WABetaInfo کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ میں چیٹس کو زیادہ کارآمد بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو عام ٹیکسٹ کو کوئیک ایکشنز میں تبدیل کر دے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کی جانب سے اسمارٹ میسج ٹیکسٹ ایکشنز نامی فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فیچر محدود بیٹا صارفین کو دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر خودکار طور پر میسجز کی مخصوص تفصیلات کو شناخت کرے گا اور ایک dotted انڈر لائن ان تفصیلات کے نیچے شو ہوگی۔

صارفین اس ہائی لائٹ ٹیکسٹ پر کلک کرکے دستیاب شارٹ کٹس کو چیٹ سے باہر نکلے بغیر دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر بھیجے جانے والے اور موصول ہونے والے دونوں میسجز پر کام کرے گا۔

یہ فیچر فون نمبروں کو کانٹیکٹس میں محفوظ کرنے میں مدد فراہم کرے گا یا کال کرنے کا مشورہ دے گا۔

اسی طرح تاریخوں اور وقت کو شناخت کرکے کیلنڈر میں ایڈ کرسکے گا یا واٹس ایپ ایونٹس تیار کرسکے گا۔

کسی جگہ کے پتے کو کاپی یا میپ پر اوپن کرسکے گا جبکہ ای میل ایڈریسز کو فون کی میل ایپ میں لانچ کرسکے گا۔

ان میں سے کچھ سہولیات پہلے ہی واٹس ایپ میں موجود ہیں مگر اب ان کو ایک جگہ یعنی چیٹس کے اندر اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے، تو یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، یہ ابھی کہنا مشکل ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا ہلاکت: شرجیل میمن نے اپنا اور بیٹے کا نام کیس سے جوڑنے پر سائبر کرائم سے رجوع کرلیا

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کے

Read More

TECHNOLOGY

شیاؤمی 18 پرو اور پرو میکس متعارف، جدید خصوصیات اور قیمت سامنے آگئی

شیاؤمی نے چین میں اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز 18 پرو اور 18 پرو

Read More

کیا اے آئی واقعی انسانوں کا خاتمہ کرسکتی ہے، اچانک دنیا میں خوف کیوں پھیل گیا؟

مصنوعی ذہانت کی ترقی گزشتہ چند برس میں اتنی تیز ہوئی ہے کہ اب یہ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.