ہیمانی نے شنگھائی میں سندھ سرمایہ کاری کانفرنس میں چینی تجارتی کمپنی کے ساتھ اسٹریٹجک ایم او یو پر دستخط کیے

شنگھائی: ’ہیمانی‘ (HEMANI) نے چین میں اپنے برانڈ کی نمائندگی اور تشہیر کے لیے ’چائنیز ٹریڈ کمپنی‘ (Chinese Trade Co.) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (MoU) پر دستخط کر کے اپنی بین الاقوامی توسیع میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ دستخط کی یہ تقریب شنگھائی، چین کے شنگری لا ہوٹل میں منعقدہ باوقار ’سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس‘ کے دوران منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے علاوہ پاکستان اور چین کے اعلیٰ سرکاری حکام، سفارت کاروں، کاروباری رہنماؤں اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔


یہ اسٹریٹجک شراکت داری ’ہیمانی‘ کی بین الاقوامی موجودگی کو وسعت دینے، پاک چین تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستانی مصنوعات کو چین کی وسیع صارف مارکیٹ میں متعارف کرانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔معاہدے کے تحت، ’چائنیز ٹریڈ کمپنی‘ چین میں ’ہیمانی‘ کی نمائندگی کرے گی اور برانڈ کی تشہیر، مارکیٹ کی ترقی، ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاونت فراہم کرے گی۔تقریب میں شرکت کرنے والی ممتاز شخصیات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر برائے سرمایہ کاری جناب قاسم قمر، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، چین میں پاکستان کے سفیر علی اسد گیلانی، شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل رانا شہزاد احمد اور اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی سندھ کے سی ای او فیصل مجیب شامل تھے۔ ان کے علاوہ معروف کاروباری شخصیت ادریس گیگی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام و کاروباری نمائندوں نے بھی شرکت کی۔یہ مفاہمت نامہ (MoU) عالمی سطح پر پاکستانی برانڈز کو فروغ دینے اور بین الاقوامی تجارت و اقتصادی تعاون کے لیے نئے راستے ہموار کرنے کے حوالے سے ’ہیمانی‘ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔’ہیمانی‘ عالمی سطح پر فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے ذریعے پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچ رہی ہیں اور پاکستان اور چین کے مابین تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن ویسٹ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے اہم ملاقات

کراچی: یوتھ اسپورٹس اور کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی

Read More

ایف پی سی سی آئی پر ویزا فروخت سے متعلق الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل نے 21 جولائی 2026

Read More

TECHNOLOGY

چین میں روبوٹس کے لیے منفرد اسکول، روزگار کے لیے تیار کیے جانے لگے

چین کے مشرقی شہر ہینگژو میں قائم ایک جدید قومی تربیتی مرکز میں روبوٹس کو

Read More

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.