یوکرین کے حملے امریکی امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، روس کا انتباہ

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی جانب سے روسی آئل ریفائنریز پر حملے دوبارہ شروع کرنے کے اعلان پر روس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملے امریکا کی جنگ بندی اور امن کی کوششوں کے خلاف ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زیلنسکی نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روسی آئل ریفائنریز کو نشانہ بنانے پر عائد پابندی ختم ہوچکی ہے اور یوکرین دوبارہ حملے کرے گا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو نے کبھی یہ نہیں سمجھا کہ کیف نے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی جنگ بندی کی مکمل پابندی کی ہے۔ ان کے بقول روسی آئل ریفائنری پر دوبارہ حملہ کوئی نئی بات نہیں۔

پیسکوف نے الزام عائد کیا کہ یوکرین کے حملے امریکا اور اس کے مذاکرات کاروں کی امن کوششوں سے متصادم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام تنازع کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، لیکن یوکرینی قیادت اور صدر زیلنسکی کی جانب سے امن کے لیے آمادگی نہ ہونے کے باعث یہ کوششیں آگے نہیں بڑھ سکیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ زیلنسکی نے اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا تھا کہ یوکرین نے دو روز کے لیے روسی تیل کی تنصیبات اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے عارضی طور پر روک دیے ہیں۔ تاہم انہوں نے روس پر یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔

روس نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ اس نے یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے سات اہداف کو نشانہ بنایا۔ ادھر ایک انٹرویو میں جب زیلنسکی سے پوچھا گیا کہ کیا ٹرمپ انتظامیہ نے انہیں دھوکا دیا ہے تو انہوں نے اثبات میں جواب دیا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں راستہ نہ دینے پر فیملی کے ساتھ سرعام بدسلوکی کے واقعے کا ڈراپ سین

کراچی کے علاقے فیروز آباد میں بگڑے امیر زادے جوڑے کی جانب سے کار سوار

Read More

سعد ایدھی استنبول پہنچ گئے، اسرائیلی تشدد سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان نے انسانی حقوق کے کارکن سعد ایدھی کی رہائی کی تصدیق کی ہے، جنہیں اسرائیل کی

Read More

TECHNOLOGY

مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، شیاؤمی نے تہلکہ مچا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کے نئے اسمارٹ فون نے گزشتہ ہفتے کی ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست میں

Read More

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.