شہباز شریف کی نیویارک میں ایرانی صدر سے ملاقات، پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل اسمبلی کی سائیڈلائن پر ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے باہمی تعلقات سمیت علاقائی امور پر گفتگو کی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے جب کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اس ملاقات میں شرکت کی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران واشنگٹن اور تہران کے درمیان دوبارہ سفارتی رابطوں کی کوششیں تیز ہوئی ہیں۔ امریکی اور بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان اور قطر ایک بار پھر امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے متحرک ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی پر مرکوز ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر نے ’اسلام آباد میمورنڈم‘ پر دستخط کیے تھے تاہم بدقسمتی سے اس کے بعد ہونے والے واقعات غیر متوقع تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امید کا دمن نہیں چھوڑا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور پیش رفت کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

TECHNOLOGY

ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک نئے اور منفرد اے آئی فیچر کی

Read More

واٹس ایپ بھی اب ماہانہ فیس چارج کرے گا، جانیں تفصیلات اور خصوصیات

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں “واٹس ایپ پلس” کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.