سمیر قریشی کا مارکھم وارڈ 7 سے کونسلر کا انتخاب لڑنے کا اعلان

دبی, مارکھم کینیڈا میں پرورش پانے والے اور اونٹاریو ٹیک یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے منتخب گورنر سمیر قریشی نے مارکھم کے وارڈ 7 سے کونسلر کا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ سمیر قریشی کی پیدائش اور پرورش مارکھم میں ہوئی۔ انہوں نے مارکھم گیٹ وے پبلک اسکول اور مڈل فیلڈ کالجی ایٹ انسٹی ٹیوٹ سے تعلیم حاصل کی۔ ان کا کمیونٹی سے تعلق اسلامک سوسائٹی آف مارکھم سے بھی رہا ہے، جہاں انہوں نے حفظِ قرآن مکمل کیا اور مختلف سماجی و مذہبی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔ سمیر قریشی اس وقت اونٹاریو ٹیک یونیورسٹی میں سافٹ ویئر انجینئرنگ آنرز کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے منتخب رکن ہیں۔ وہ بورڈ کی اسٹریٹیجی اینڈ پلاننگ کمیٹی میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں انہیں گورننس، اسٹریٹیجک پلاننگ اور ادارہ جاتی فیصلہ سازی کا تجربہ حاصل ہو رہا ہے۔ عوامی خدمت کے حوالے سے ان کا تجربہ صوبائی اور وفاقی سیاست تک بھی پھیلا ہوا ہے، جہاں انہوں نے شہریوں، خاندانوں، کاروباری افراد، کمیونٹی تنظیموں، بزرگوں اور نوجوانوں کے ساتھ مختلف مقامی مسائل پر کام کیا۔ وارڈ 7 کے لیے اپنی مہم کے حوالے سے سمیر قریشی کا کہنا ہے کہ ان کی توجہ شہریوں کو روزمرہ درپیش مسائل پر مرکوز ہوگی، جن میں ٹریفک اور سڑکوں کی حفاظت، کمیونٹی سیفٹی، پارکس اور تفریحی سہولیات، بلدیاتی خدمات، مقامی کاروباروں کی معاونت اور نوجوانوں کے لیے مزید مواقع شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو صرف انتخابی مہم کے دوران نہیں بلکہ پوری مدت کے دوران شہریوں کے لیے دستیاب اور متحرک رہنا چاہیے اور سٹی ہال میں مسائل اٹھانے والے شہریوں کو بروقت جواب ملنا چاہیے۔سمیر قریشی کے مطابق مارکھم میں پرورش پانے کے دوران انہوں نے شہر کی تیز رفتار ترقی اور اس کے نتیجے میں مقامی سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور شہری خدمات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو قریب سے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کی بنیاد شہریوں کی بات سننے سے شروع ہوتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہر پس منظر، عقیدے، ثقافت اور نسل سے تعلق رکھنے والے وارڈ 7 کے رہائشی یہ محسوس کریں کہ ان کی آواز اہم ہے اور اپنے علاقے سے متعلق فیصلوں میں ان کا بھی کردار ہے۔سمیر قریشی نے کہا، ’’یہ صرف وہ کمیونٹی نہیں جس کی میں خدمت کرنا چاہتا ہوں، بلکہ یہ وہ کمیونٹی ہے جس نے میری پرورش کی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

حکیم سعید سے امجد صابری قتل اور بلدیہ فیکٹری تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، سربراہ ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے

Read More

آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی کی تجویز زیر غور، مہتاب حیدر

وفاقی حکومت آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرے گی جس میں تنخواہ دار

Read More

TECHNOLOGY

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کی ایک پرانی خواہش

Read More

کیا انسان نما روبوٹس میدان جنگ میں اترنے والے ہیں؟

مصنوعی ذہانت یا اے آئی اور روبوٹکس کی تیز رفتار ترقی نے ایک ایسا سوال

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.