نیویارک: اقوامِ متحدہ اجلاس سے قبل چار مسلم ممالک کی بیٹھک؛ تہران کا واشنگٹن کو پیغام

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسیویں اجلاس کے موقع پر اسلامی ممالک کے درمیان اہم سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جہاں ترکیہ، مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان، مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی، پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ایک دوسرے کا پرخلوص اور پرتپاک استقبال کیا اور گلے ملے۔

اس موقع پر چاروں برادر ممالک کے وزرائے خارجہ نے عالمی اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی گفتگو کی اور مسلم امت کے درمیان قریبی رابطوں اور یکجہتی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف بھی ایک مختصر وفد کے ہمراہ لندن سے نیویارک پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم پچیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں وہ عالمی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے اور تنازعات کے پرامن حل، مکالمے اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیں گے۔

نیویارک میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی سفارتی اور سیاسی محاذ پر اہم تحرک دیکھنے میں آ رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اپنے ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تجارت، معیشت اور سیاحت سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ امریکی دباؤ نے مسلم ممالک میں مزید قربت اور روابط کو فروغ دیا ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے وزیراعظم اور پاکستان کی عسکری قیادت کی کاوشوں پر تشکر کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں، اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی نیویارک پہنچ چکے ہیں جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی امریکا کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

نیویارک پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ خود کو اسرائیلی لابی کے اثر و رسوخ سے آزاد کرے۔

Share On Social Media

KARACHI

سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے

Read More

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا ہدف، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے کتنی سرمایہ کاری متوقع؟

حکومت پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجی شعبے کو منتقلی کے منصوبے پر

Read More

TECHNOLOGY

اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

 موسیقی کی معروف ایپ اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا

Read More

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیوب اب بھی نوعمر صارفین کو کھانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.