جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ ملتان پہنچ گیا، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا سُپر ٹرین لانگ مارچ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں کراچی سے سفر کرتا ہوا ملتان پہنچ گیا ہے۔ جہاں سے یہ مارچ بزریعہ سڑک اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔ 27 ستمبر کو دارالحکومت میں جماعت اسلامی، پاکستان تحریکِ انصاف اور کسان اتحاد کے احتجاج کے پیشِ نظر شہر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد کی مختلف اہم شاہراہوں پر کنٹینرز کھڑے کر کے ریڈ زون جانے والے راستوں کو بند کیا جا رہا ہے اور ڈی چوک پر کنٹینرز کی آہنی دیوار قائم کر دی گئی ہے، جبکہ حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ملتان ریلوے اسٹیشن پر بڑی تعداد میں موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم حکومت سے کہتے ہیں کہ آپ کے کنٹینرز دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے پاس بس ایک ہی راستہ ہے کہ لیوی بھتہ ختم کردے، اور اگر لوگوں کو ریلیف دیا جاتا ہے تو ہماری کوئی انا کا مسئلہ نہیں ہے۔

کسانوں اور عوام کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کسان سے بائیس سو روپے من گندم لے کر عوام کو چھ ہزار روپے من فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ آٹا مافیا اور شوگر مافیا ان پارٹیوں میں گھسا ہوا ہے جس کے باعث غریب کے لیے آٹا بھی مہنگا ہے اور چینی بھی مہنگی ہے۔

وفاقی انتظامیہ کی جانب سے 27 ستمبر کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے ایک جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دارالحکومت میں 25 ہزار سے زائد اضافی افسران اور اہلکار تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس کے تحت پنجاب اور سندھ سے نو، نو ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور آزاد کشمیر سے تقریباً چھ ہزار اہلکار اسلام آباد بلائے جائیں گے۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کے لیے ابتدائی طور پر ایک ہزار سے زائد کنٹینرز مختلف شاہراہوں پر لگائے جائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اس دوران 25 سے 30 ہزار اہلکاروں کے کھانے کی فراہمی پر یومیہ تقریباً پچیس لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

حکومت کا پیک آورز کے دوران 2 کمپنیوں کیلیے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

وزارت توانائی نے بجلی کے زیادہ طلب والے وقت میں جیسکو اور کے الیکٹرک کیلیے روزانہ

Read More

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے بچوں کے لیے کتنے محفوظ ہیں؟ نئی تحقیق

روبوٹ، اسمارٹ گڑیا اور انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے، بچوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔

Read More

آپ جس سم کے بغیر موبائل ادھورا سمجھتے ہیں، اس کا اصل نام کیا ہے؟ حیرت انگیز حقیقت

آج کے ڈیجیٹل دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.