جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش: راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی کی مانیٹرنگ جاری

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش کے بعد تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی انتظامیہ نے شہر میں باقاعدہ رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیدپور اور پی ایم ڈی میں 43،43 ملی میٹر، نیو کٹاریاں میں 12، گولڑہ میں 5، پیرودھائی میں 4 اور شمس آباد میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں تمام امدادی اور خدماتی اداروں کو چست رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واسا حکام کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جہاں اس وقت کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 فٹ اور گوالمنڈی میں 3 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے نشیبی علاقوں میں پاکنگ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ تعینات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (منگل) بھی راولپنڈی میں 230 ملی میٹر کی شدید ترین بارش کی وجہ سے سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی تھیں، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں اور پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔ بارش اور طوفان کے باعث راولپنڈی میں کرنٹ لگنے اور اسلام آباد میں چھت گرنے کے حادثات میں 2 افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی پورٹ کا ایک اور اعزاز، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ہزار الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں

کراچی پورٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے جہاں گاڑیوں کی ترسیل کرنے والا

Read More

سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے

Read More

TECHNOLOGY

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.