ایران کا آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر روکنے کا دعویٰ

خلیجِ فارس کی اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی جاری ہے، ایرانی میڈیا نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے گزرتے ہوئے ایک سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا ہے۔ تاہم اس واقعے کی سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باقاعدہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

اس سے قبل برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی (یو کے ایم ٹی او) نے بھی بتایا تھا کہ انہیں بحرِ ہند میں ایک آئل ٹینکر اور فوجی دستوں کے درمیان پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، لیکن اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب امریکی ملٹری نے پیر کو جاری کی گئی اُن ایرانی رپورٹس کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز ایرانی بارودی سرنگوں سے ٹکرائے ہیں۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق، کسی بھی آئل ٹینکر کے سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبریں محض گمراہ کن معلومات کا حصہ ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی بحری جہاز سے بارودی سرنگ نہیں ٹکرائی۔

سینٹ کام نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ان دعوؤں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ تہران ایسی افواہوں کے ذریعے خطے میں تجارتی جہاز رانی کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ تردید پاسدارانِ انقلاب کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایک آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز سے غیر قانونی راستے کے ذریعے گزرنے کی کوشش کی اور اسدوران دو سمندری بارودی سرنگیں پھٹنے سے جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر رک گیا۔

ایرانی نشریاتی ادارے پر جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے نقصان یا جانی تلفی کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم انہوں نے تمام تجارتی جہازوں پر زور دیا کہ وہ اس تزویراتی راستے سے گزرنے کے لیے تہران کے طے کردہ قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔

عالمی سطح پر معاشی اور سیکیورٹی خدشات کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے بین الاقوامی پانیوں سے تمام بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں اور نئی سرنگیں بچھانے والوں کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن خلائی فورس کی جدید تکنیک کے ذریعے اس علاقے کی باریک بینی سے نگرانی کر رہا ہے۔

اس کے جواب میں ایرانی حکام نے واضح کیا تھا کہ اس اسٹریٹجک راستے میں لگی بارودی سرنگوں کے مقام کے بارے میں صرف ایران کو معلوم ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز امریکی فورسز نے لارک جزیرے پر ایرانی راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا تھا، جو جولائی کے آخر بعد ایرانی حدود میں پہلا امریکی حملہ تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

مذاکرات کامیاب: گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کردی

حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے

Read More

نئے صوبوں کیلئے قومی ڈائیلاگ ناگزیر،ایم کیو ایم کی سیاسی جماعتوں کو دعوت

 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے نئے صوبوں کے قیام کے لیے سیاسی جماعتوں کو قومی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی

معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش

Read More

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے آفس کا افتتاح کردیا

گوگل نے پاکستان میں اپنا باضابطہ دفتر قائم کردیا، وزیراعظم شہباز شریف اور گوگل کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.