وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی جناب خیل داس کوہستانی سے مسلم لیگ ن منارٹی ونگ متحدہ عرب امارات کے صدر جان قادر کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) منارٹی ونگ UAE

کے صدر جان قادر کی زیرِ صدارت ایک مسیحی وفد نے وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی خیل داس کوستانی سے اہم ملاقات کی۔ وفد میں شیپرڈ عمران ، پاسٹر شمعون اقبال، کولمبس بشیر، شہزاد مہنگا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری کرامت چوہان بھی موجود تھے۔
جان قادر اور وفد کے دیگر اراکین نے وزیرِ مملکت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نہایت خلوص اور کھلے دل کے ساتھ وفد کا استقبال کیا، قیمتی وقت دیا اور وفد کی جانب سے پیش کی گئی درخواستوں کو توجہ سے سنا اور ان پر تفصیلی گفتگو کی۔


ملاقات کے دوران وفد نے وزیرِ مملکت کو آگاہ کیا کہ موجودہ لوڈشیڈنگ کے دوران ناظم آباد، سراج کالونی میں قائم انٹر ڈینومینیشنل چرچ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ چرچ مقامی مسیحی برادری نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیا تھا اور یہ صرف عبادت گاہ ہی نہیں بلکہ ایک کمیونٹی سینٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہا ہے۔یہ چرچ اور کمیونٹی ہال تقریباً 60 سال سے زائد عرصے سے مسیحی برادری کی خدمت کر رہے ہیں۔ جب کسی خاندان کا عزیز وفات پا جاتا ہے تو برادری کے لوگ یہاں جمع ہو کر عبادت اور دعائیہ اجتماع کرتے ہیں۔
وفد نے درخواست کی کہ حکومتِ سندھ کے اقلیتی فنڈ سے اس چرچ کے لیے تقریباً 18 KVA کا سولر سسٹم فراہم کیا جائے، تاکہ لوڈشیڈنگ کے دوران عبادت اور کمیونٹی کی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔وفد نے وزیرِ مملکت کے سامنے ناظم آباد گولیمار مسیحی قبرستان کی موجودہ خراب صورتحال بھی پیش کی اور درخواست کی کہ قبرستان کی فوری مرمت و بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
وفد نے خصوصی طور پر مطالبہ کیا کہ قبرستان میں مناسب پانی کی سہولت فراہم کی جائے، اندرونی راستے اور چھوٹی گلیاں تعمیر کی جائیں، قبرستان کی صفائی اور مناسب شکل و صورت بہتر بنائی جائے، اور قبروں تک جانے کے لیے مناسب راستے بنائے جائیں تاکہ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر آسانی سے جا کر دعا کر سکیں۔
وزیرِ مملکت جناب خیل داس کوستانی نے وفد کی درخواستوں کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ دونوں معاملات پر غور و خوض کرکے ممکنہ تعاون اور مدد فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
وفد نے مستقبل میں مزید تفصیلی نشست کے لیے بھی وزیرِ مملکت سے وقت دینے کی درخواست کی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے آئندہ ملاقات کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر وزیرِ مملکت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری کرامت چوہان کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ دونوں مقامات کا دورہ کرکے موقع کا معائنہ اور انسپیکشن کریں اور اپنی رپورٹ وزیرِ مملکت خیل داس کوستانی کو پیش کریں۔
اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی اور وزیرِ مملکت خیل داس کوستانی کی صحت، سلامتی اور ان کے خاندان اور میاں محمد نواز شریف، صدرِ پاکستان اور وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف، افواجِ پاکستان اور بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے بھی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید حکمت، دانائی اور بصیرت عطا فرمائے تاکہ تمام ادارے باہمی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرتے رہیں۔
آخر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) منارٹی ونگ UAE کے صدر جان قادر اور وفد نے وزیرِ مملکت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی خیل داس کوستانی کا ایک بار پھر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وفد کو وقت دیا، مسائل سنے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.