متحدہ عرب امارات میں جشنِ آزادیِ پاکستان کی 79ویں یومِ آزادی کی تقریبات تقریبات قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئیں

شارجہ, پاکستان کے رنگ، پردیسیوں کے سنگ متحدہ عرب امارات میں جشنِ آزادیِ پاکستان کی 79ویں یومِ آزادی کی تقریبات تقریبات قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں “پاکستان کے رنگ، پردیسیوں کے سنگ ” کے عنوان سے ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کے مختلف صوبوں اور خطوں کی ثقافت، موسیقی اور روایات کے خوبصورت رنگ دیکھنے کو ملے پروگرام کی میزبانی کے ٹو ٹی وی دبئی کے سینیئر اینکر پرسن یاسر صدیق نے کی، جنہوں نے اپنے پُرجوش اور منفرد اندازِ میزبانی سے تقریب کو چار چاند لگا دیے اور پاکستان کے مختلف ثقافتی رنگوں اور پرفارمنسز کو خوبصورتی سے حاضرین کے سامنے پیش کیا۔


کشمیر سے گلگت بلتستان اور چترال تک، بلوچستان سے سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب تک، پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت کو موسیقی، روایتی ملبوسات اور رنگا رنگ پرفارمنسز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے پیش کیا گیا۔
کشمیری، بلوچی، سندھی، پشتو، گلگتی، چترالی، پنجابی اور اردو نغموں پر فنکاروں کی شاندار پرفارمنسز نے حاضرین کے دل جیت لیے، جبکہ قومی اور ملی نغموں نے شرکاء کے جذبۂ حب الوطنی کو مزید گرما دیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف بزنس مین، پختون بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیت اور کراچی اسٹار ریسٹورنٹ کے اونر شاہد بنگش تھے، جبکہ گیسٹ آف آنر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین تھے۔ پاکستان سے اپنی بے پناہ محبت اور وابستگی کا ہمیشہ اظہار کرنے والی معروف اماراتی شخصیت پاور آف شارجہ بھی خصوصی طور پر پروگرام میں شریک تھے, تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی۔
ڈاکٹر شہاب الدین شہاب، ڈاکٹر ظفر طاہر، سید سلیم، راشد الاسلام (نیشنل بینک)، اسد اللہ ملک الفردان ایکسچینج سرفراز صدیقی، سجاد عباسی، جنرل سیکرٹری پاک ہزارہ گروپ نیاز علی جدون ، حسین شیرازی، پختون بزنس کمیونٹی، ڈائریکٹر آپریشنزوائی ایس آئی ایونٹس اسد صدیق ، عمر بلوچ، ملک عادل اور احمد (انڈیکس ایکسچینج) پروڈکشن منیجر وائی ایس آئی ایونٹس سمیع اللہ احسن اور خصوصی شخصیات نے بھی شرکت کی. تقریب کی خاص بات بچوں اور خواتین کی بھرپور شرکت بھی رہی۔ فیملیز نے جشنِ آزادی کی سرگرمیوں سے لطف اٹھایا، جبکہ بچوں اور بڑوں میں خصوصی تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔تقریب کے اختتام پر جشنِ آزادی کے حوالے سے خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔ پاکستان زندہ باد کے نعروں اور قومی نغموں کے ساتھ شرکاء نے وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دیارِ غیر میں سجنے والی “پاکستان کے رنگ، پردیسیوں کے سنگ” اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ایونٹ تھا، جس کا انعقاد وائی ایس آئی ایونٹس اور کے ٹو ٹی وی کے اشتراک سے کیا گیا۔ یہ تقریب اس پیغام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ فاصلے چاہے کتنے ہی کیوں نہ ہوں، پاکستانیوں کے دل ہمیشہ اپنے وطن کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

پاکستان اور کینیڈا نے اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ

Read More

ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن ویسٹ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے اہم ملاقات

کراچی: یوتھ اسپورٹس اور کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اداروں کی سکیورٹی کا نظام تبدیل کررہے ہیں، ماہرین

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس خاموشی سے کاروباری اداروں کے نظام میں سب سے زیادہ فعال

Read More

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.