یورپ میں دن آج اندھیرے میں بدل جائے گا، نایاب فلکیاتی مظہر کس وقت رونما ہوگا؟

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا۔ گرہن کا مشاہدہ یورپ کے مختلف علاقوں سمیت گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین کے شمالی حصوں اور پرتگال میں کیا جائے گا، جبکہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں سورج گرہن جزوی طور پر نظر آئے گا۔ یورپ میں 1999 کے بعد پہلی بار مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

ماہرین کے مطابق اس فلکیاتی مظہر کے دوران چاند، سورج اور زمین کے درمیان آ جائے گا، جس کے باعث سورج کی روشنی کچھ دیر کے لیے مکمل یا جزوی طور پر زمین تک پہنچنے سے رک جائے گی۔

مکمل سورج گرہن کے راستے میں موجود علاقوں میں دن کے وقت سورج مکمل طور پر چاند کے پیچھے چھپ جائے گا، جس سے چند لمحوں کے لیے غیر معمولی تاریکی کا منظر پیدا ہوگا۔

یورپ کے وقت کے مطابق رات 8 بجکر 27 منٹ پرمکمل گرہن کا آغاز ہوگا۔ جبکہ جی ایم ٹی ٹائم شام 6 بجکر 27 منٹ پر مکمل گرہن شروع ہوگا۔یہ یورپ میں گزشتہ 30 سالوں کے دوران دیکھا جانے والا پہلا مکمل سورج گرہن ہے۔

پاکستان میں اس سورج گرہن کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ گرہن کے اوقات پاکستان میں رات کے وقت ہوں گے۔

یورپ میں مکمل سورج گرہن کا یہ نظارہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ خطے کے بعض حصوں میں 1999 کے بعد پہلی مرتبہ مکمل سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ فلکیات میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور ماہرین اس نایاب منظر کے مشاہدے کے لیے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں۔

ماہرین نے سورج گرہن کا مشاہدہ کرتے وقت آنکھوں کی حفاظت کے لیے مخصوص سولر سیفٹی گلاسز یا مستند حفاظتی آلات استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عام دھوپ کے چشمے یا بغیر حفاظتی آلات کے براہِ راست سورج کی جانب دیکھنا آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

یہ سورج گرہن رواں سال ہونے والا دوسرا سورج گرہن ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 خریداروں کے لیے بری خبر؟ ایپل نے اہم اشارہ دے دیا

دنیا بھر میں آئی فون کے شائقین ابھی آئی فون 18 سیریز کی رونمائی کا

Read More

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.