کراچی، جشن آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد، ایس ایس پی ویسٹ کی شرکت

شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ویسٹ تھانہ منگھوپیر میں جشنِ آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران، جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

ترجمان ویسٹ پولیس کے مطابق تقریب کے دوران ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے تزئین و آرائش کے بعد تھانے کی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، پولیس افسران اور جوان شریک ہوئے جبکہ شہدائے پولیس کے لواحقین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یومِ آزادی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ویسٹ نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔

بعد ازاں ایس ایس پی ویسٹ اور دیگر افسران نے یادگارِ شہداء تھانہ منگھوپیر پر حاضری دی سلامی پیش کی اور پھول چڑھائے۔

Share On Social Media

KARACHI

فکسڈ ٹیکس اسکیم میں شامل ہونے سے چھوٹے دکانداروں کو کیا فائدہ ہوگا؟

حکومت نے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کے لیے ایک آسان ٹیکس نظام متعارف کرا

Read More

‘عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا’، حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی بجٹ کے خلاف کھل کر سامنے آگئی

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز شازیہ مری نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی لیکس!

ایپل کی آئندہ فلیگ شپ ڈیوائس کی ریلیز میں ابھی وقت ہے لیکن اس سے

Read More

والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے

سوشل میڈیا کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’میٹا‘ نے دنیا بھر میں انسٹاگرام،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.