میر رضا کیس میں کردارکشی کا الزام، شرجیل میمن کی شکایت پر 4 افراد سائبر کرائم میں طلب

میر رضا ہلاکت کیس میں شرجیل میمن اور ان کے بیٹے کی مبینہ کردار کشی کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے چار افراد کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔

ایجنسی کی جانب سے یہ اقدام سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کے خلاف ”ہتک آمیز اور من گھڑت مواد کی تشہیر“ کے خلاف درج کرائی گئی باقاعدہ شکایت پر اٹھایا گیا ہے۔

سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق جن چار افراد کو طلب کیا گیا ہے ان میں سید عبداللہ، امین قریشی، بلال وارثی اور عبید قریشی شامل ہیں۔

ان تمام افراد کو 13 اگست کو صبح ساڑھے گیارہ بجے این سی سی آئی اے کراچی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ چاروں افراد پیشی کے وقت اپنے اصل شناختی کارڈ، متعلقہ شواہد، دستاویزات، اپنے دفاع کا ریکارڈ اور اپنی ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی لازمی طور پر ساتھ لے کر آئیں۔

اس پورے تنازع کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب سوشل میڈیا پر یہ الزامات وائرل ہوئے کہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع وہ مشکوک گیسٹ ہاؤس جہاں میر علی رضا کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، وہ مبینہ طور پر شرجیل انعام میمن کی ملکیت ہے۔

ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے 9 اگست کو ایجنسی کے پاس تحریری شکایت جمع کرائی۔

انہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ نامعلوم افراد مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سہارا لے کر ان کی اور ان کے بیٹے کی عزت اور شہرت کو جان بوجھ کر نقصان پہنچا رہے ہیں، لہذا اس معاملے کی ایک آزادانہ انکوائری کرائی جائے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔

دوسری جانب، صوبائی وزیر کے بیٹے راول شرجیل میمن نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں پاکستان سے فرار ہونے کی افواہوں کو سختی سے مسترد کیا اور واضح کیا کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

متعلقہ گیسٹ ہاؤس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے راول شرجیل میمن نے کہا کہ یہ دعویٰ بالکل غلط ہے کہ گلستانِ جوہر میں واقع متعلقہ گیسٹ ہاؤس ان کے والد شرجیل انعام میمن یا ان کی ملکیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری مہم بظاہر دو سوشل میڈیا پیجز سے شروع ہوئی، جن میں ’کراچی اسٹوریز‘ شامل ہے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ بغیر کسی ثبوت کے کسی فرد کا نام اتنے سنگین معاملے میں شامل کرے، اور جس کسی نے یہ مہم شروع کی اسے گرفتار کرکے جواب دہ بنایا جائے کیونکہ سوگوار خاندان کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، پولیو مہم کی فول پروف سیکیورٹی کیلیے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

شہر قائد میں 2 تا 8 فروری 2026 جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے

Read More

کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران پولیس نے

Read More

TECHNOLOGY

چاند پر قبضے کی دوڑ، چین کی ڈیڈ لائن کے بعد خلائی مقابلہ مزید تیز

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ارب پتی کاروباری شخصیت جیف بیزوس کے درمیان

Read More

کیا جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کا گمنام بانی تھا؟ خفیہ ای میلز نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ خفیہ ای میلز نے ایک بار پھر یہ بحث

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.