اقلیتوں کے قومی دن پر صدر اور وزیراعظم کا اقلیتی برادریوں کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر تمام پاکستانیوں، بالخصوص اقلیتی برادریوں کو مبارک باد دیتے ہوئے قومی ترقی اور تعمیرِ وطن میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا وژن آج بھی ریاست کی روح اور اساس کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں ہر شہری کو بلاامتیاز مذہب، ذات اور عقیدے کے مساوی حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی، ثقافتی اور روایتی اختلافات سے بالاتر ہوکر قومی پرچم تلے متحد ہونا ہماری قوت ہے، جبکہ اقلیتی برادریوں کی قومی خدمات، حب الوطنی اور ملکی ترقی میں کردار قابلِ فخر ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ آئینی اصولوں کی پاسداری مضبوط اور منصفانہ معاشرے کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے۔ ہمیں ہر شہری کے عقیدے، شناخت اور انسانی وقار کے احترام پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہوگا۔

انہوں نے مذہبی رہنماؤں، تعلیمی اداروں، میڈیا، سول سوسائٹی اور ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ رواداری اور باہمی احترام کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ صدر نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کو امن، ترقی، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی پاکستان دینا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر مناتا ہے تاکہ اقلیتی برادریوں کی قومی دھارے میں شمولیت اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کی گراں قدر خدمات کو اجاگر کیا جاسکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقلیتی برادریاں پاکستان کے قومی تشخص کا لازمی حصہ ہیں اور ملک کے متنوع سماجی و ثقافتی منظرنامے کی حقیقی خوبصورتی کی عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 11 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائداعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کے حقوق کی واضح ضمانت دی تھی، جو آج بھی پاکستان کے سماجی نظم، طرز حکمرانی اور قومی اقدار کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات سے تعلق رکھنے والے افراد ملک کی ترقی میں اقتصادی، تعلیمی، سماجی، ثقافتی اور سیاسی شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے مطابق آئین اقلیتی برادریوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، جبکہ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق ایکٹ 2025 کا نفاذ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک اہم قومی پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی یکجہتی کے فروغ کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی 2025 متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان 2026 میں بھی اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے خصوصی اقدامات شامل ہیں۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، متعلقہ ادارے اور سول سوسائٹی مل کر ہر شہری کے حقوق کے تحفظ، مساوی مواقع کی فراہمی اور ایک پرامن، برداشت کرنے والے اور متحد معاشرے کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی

Read More

آپریشن معرکۂ حق کے 72 گھنٹے

پاکستان کی تاریخ میں کچھ لمحے ایسے گزرے ہیں جو پوری قوم کے لیے آزمائش

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان میں موبائل فون مزید مہنگے، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،

Read More

جعلسازی کی نئی مہم، 30 ہزار اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویتنام سے آپریٹ کی جانے والی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.