واٹس ایپ کے گروپ چیٹس مزید جدید، صارفین کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کو زیادہ منظم اور استعمال میں آسان بنانے کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔

نئے فیچرز کا مقصد اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو مصروف گروپ گفتگوؤں کو بہتر انداز میں منظم کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

@all مینشن فیچر متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا گیا سب سے اہم فیچر @all مینشن ہے جس کے ذریعے گروپ ایڈمن یا مجاز صارف ایک ہی ٹیگ کے ذریعے تمام ارکان کو بیک وقت نوٹیفکیشن بھیج سکتا ہے جس سے ہر رکن کو الگ الگ ٹیگ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ فیچر خاص طور پر دفتری اعلانات، تقریبات کی یاد دہانی، اہم ڈیڈ لائنز یا آخری وقت میں شیڈول میں ہونے والی تبدیلیوں سے تمام ارکان کو فوری آگاہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کسی صارف نے گروپ کو میوٹ بھی کیا ہو تب بھی @all مینشن کی صورت میں اسے نوٹیفکیشن موصول ہو سکتا ہے تاکہ کوئی اہم پیغام نظر انداز نہ ہو۔

تاہم جو صارفین ایسے نوٹیفکیشن نہیں چاہتے وہ انہیں ایپ کی نوٹیفکیشن سیٹنگز میں جا کر الگ سے بند بھی کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے بڑے گروپس میں اس فیچر کے غلط استعمال سے بچنے کے لیے 32 سے زائد ارکان والے گروپس میں @all مینشن کی سہولت صرف گروپ ایڈمنز تک محدود رکھی ہے۔

پولز فیچر میں بھی اہم تبدیلیاں

میٹا کی زیرملکیت واٹس ایپ نے پولز  فیچر میں بھی 3 اہم بہتریاں متعارف کرائی ہیں۔ اب صارفین پول کے لیے اختتامی وقت مقرر کر سکیں گے جس کے بعد ووٹنگ خودکار طور پر بند ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ صارفین کو ووٹ دینے والوں کی شناخت مخفی رکھنے کا آپشن بھی ملے گا جس سے گروپ مباحثوں میں زیادہ غیر جانبدار اور نجی رائے حاصل کرنا ممکن ہو سکے گا۔

‘اسی طرح کا نیا گروپ’ بنانے کی سہولت

واٹس ایپ نے ایک اور مفید فیچر ’کریئیٹ اے سیمیلر گروپ‘ بھی متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین کسی موجودہ گروپ کے ارکان کی بنیاد پر چند ہی لمحوں میں نیا گروپ بنا سکیں گے۔

اس فیچر سے پروجیکٹ ٹیموں کو الگ کرنا، نجی منصوبہ بندی کے لیے نئے گروپ بنانا یا غیر متعلقہ گفتگو کو الگ چیٹ میں منتقل کرنا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔

فیچرز کب دستیاب ہوں گے؟

واٹس ایپ کے مطابق یہ تمام نئے فیچرز مرحلہ وار دنیا بھر کے اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے جاری کیے جا رہے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ دیگر اپ ڈیٹس کی طرح یہ سہولیات بھی تمام صارفین تک پہنچنے میں کچھ وقت لے سکتی ہیں اس لیے اگر کسی صارف کو یہ فیچرز فوری طور پر نظر نہ آئیں تو انہیں واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے بعد کچھ عرصہ انتظار کرنا ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی، قرآن پاک کے نسخے مکمل طور پر محفوظ رہے

کراچی کے تاریخی تجارتی مرکز میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک

Read More

سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں

Read More

TECHNOLOGY

ٹیکنالوجی کا نیا انقلاب ،دبئی میں روبوٹس اب گھر تعمیر کرینگے

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی نے تعمیراتی شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے

Read More

ایپ اسٹورز میں عریاں تصاویر بنانے والی ایپس کے چھپے ہونے کا انکشاف

مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے حالیہ برسوں میں کئی صنعتوں کو بدل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.