خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 10 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 10 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی 6 اگست کو جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں ہوئی، جہاں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت ’عزمِ استحکام‘ وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔

جنوبی وزیرستان اور دیر میں کامیاب کارروائیاں، وزیراعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مکہ مکرمہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور ضلع دیر میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی

Read More

آپریشن معرکۂ حق کے 72 گھنٹے

پاکستان کی تاریخ میں کچھ لمحے ایسے گزرے ہیں جو پوری قوم کے لیے آزمائش

Read More

TECHNOLOGY

جعلسازی کی نئی مہم، 30 ہزار اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویتنام سے آپریٹ کی جانے والی

Read More

گوگل کروم میں سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری

گوگل نے کروم ویب براؤزر میں موجود متعدد سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کے لیے نئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.