رکشوں میں ڈیجیٹل میٹر نصب کرنے کا فیصلہ

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے ) بورڈ کے اجلاس میں شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے ، عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کی فراہمی موثر بنانے اور رکشوں کے کرایوں کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں ٹریفک سگنلز کو مرحلہ وار کمپیوٹرائز کرنے ، رکشوں میں ڈیجیٹل میٹر نصب کرنے اور شہر کے تمام علاقوں کے لیے ضرورت کے مطابق بس روٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کمشنر کراچی کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ، تمام ایس ایس پیز ٹریفک، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز اقرا جنت، سیکریٹری آر ٹی اے ، ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ آر ٹی اے اس امر کو یقینی بنائے کہ شہر کے ہر علاقے کے شہریوں کو مناسب پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہو۔ انہوں نے سیکریٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ مضافاتی اور ان علاقوں کو ترجیح دی جائے جہاں عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں غیر ضروری طور پر طویل فاصلے کے بس روٹس جاری کرنے سے گریز کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹ نظام زیادہ مؤثر بنایا جا سکے ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کراچی میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی کے لیے ٹریفک سگنلز کو کمپیوٹرائز کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں پانچ ٹریفک سگنلز کو کمپیوٹرائز کیا جائے گا، جن میں پی آئی ڈی سی، سندھ کلب (میٹرو ہوٹل)، آواری ٹاورز، تین تلوار اور بوٹ بیسن کے سگنلز شامل ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر پی آئی ڈی سی، سندھ کلب (میٹرو ہوٹل) اور آواری ٹاورز پر کام شروع کر دیا گیا ہے ، جبکہ تین تلوار اور بوٹ بیسن کے سگنلز پر بھی جلد کام شروع ہوگا۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ شہر کے 16 خراب ٹریفک سگنلز میں سے 12 کو فعال کر دیا گیا ہے جبکہ باقی چار سگنلز کی بحالی پر کام جاری ہے ۔ اجلاس میں رکشوں کی جانب سے من مانے کرایوں کی وصولی سے متعلق شکایات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ رکشوں میں مرحلہ وار ڈیجیٹل میٹر نصب کیے جائیں گے تاکہ کرایہ سفر کے فاصلے کے مطابق خودکار طریقے سے مقرر ہو۔ ڈیجیٹل میٹر کے ذریعے مسافروں کو اپنے سفر کا درست کرایہ معلوم ہو سکے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی

Read More

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے فری صارفین کے لیے بیک گراؤنڈ ویڈیو چلانے کا راستہ بند کر دیا

اگر آپ موبائل پر براؤزر کو منی مائز کر کے یا اسکرین لاک کر کے

Read More

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.