امارات پشتو آدبی چمن دبئی کی طرف سے پروفیسر گلزار احمد جلال کے اعزاز میں آدبی تقریب کا اہتمام کیا گیا.

دبئی, امارات پشتو آدبی چمن دبئی کی طرف سے پروفیسر گلزار احمد جلال کے اعزاز میں ایک شاندار آدبی تقریب کا اہتمام کیا گیا. تقریب کا مہمان خصوصی پروفیسر گلزار اور پیر فیض خٹک تھے. نظامت کے فرائض سہیل ثانی نے انجام دیئے. یہ پروگرام صدر پیر سرفراز فراز کی صدارت میں ہوا. پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجسکی سعادت الحاج شیراکبرافریدی کو نصیب ہوئی.

صدر زالند اورکزئی نے اپنے خیالات ساتھیوں کے ساتھ شریک کئے اسی طرح مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹرگلزار احمدجلال نے پختون قوم کی موجودہ تعلیمی پسماندگی پر پشتو زبان کے مشہور شاعروں آدیبوں کی ماضی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور پشتو زبان کو فروغ دینے کی تاکید کی اس موقع پر پیر سرفراز فراز نے پشتو اور پشتون والی کی موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اس کے بعد ایک آزادانہ مشاعرہ ہوا جس میں محفل کے شرکاء نے جن کے نام کچھ اس ترتیب سے ہیں. صدر زالند اورکزئی. انجنئیر جلال احمد. فرید ساغر.شیراکبرافریدی. پیر سرفراز فراز. گل سلام آفریدی. ضامن شاء ضامن. کیپٹن عمران . ادریس معصوم آفریدی. پیر فیض خٹک. یاسر خان . شہاب الدین. مینجر آفتاب. مراد. ناظم محفل سہیل ثانی. مشاعرے کی محفل میں شریک سب دوستوں نے مشاعرے کو انجوائے کیا اور سراہا.ہم سب ایک بار نہیں بلکہ ہزار بار دونوں تنظیموں کی جانب سے کوہ دامن ریسٹورنٹ القصیص کی منیجمنٹ اور سٹاف کے تہیہ دل سے مشکور اور ممنون ہیں جنہوں نے پروگرام کی آخرتک شرکاء کو شاندار خدمات سے نوازا اور فراہم کیا،، آخر میں ہم جذبہ انٹرنیشنل دبئی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے پروگرام کی شاندار کوریج کی.

Share On Social Media

KARACHI

یہ کیسا انصاف ہے؟ 170 سیٹیں لینے والا جیل میں اور 80 والا حکومت میں ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد محمود

Read More

کراچی ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا اپنی اسمارٹ واچ کیلئے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مستقبل کی ایپل واچ کے لیے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر

Read More

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

ایک مفت دستیاب ٹول موجود ہے جو آپ کی ذاتی معلومات کو گوگل سرچ کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.