گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول اور کالج کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی دو ماہ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سرکاری و نجی اسکول اور کالج دوبارہ کھل گئے جہاں تدریسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے فیصلے کے مطابق یکم اگست سے ہفتہ وار تعطیل بھی ختم ہوگئی ہے اور اب تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں چھ دن کھلے رہیں گے۔ آج سے نئے اوقاتِ کار پر بھی عملدرآمد شروع ہوگیا۔

پہلے روز سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبہ کی حاضری معمول سے کم رہی جبکہ بعض نجی اسکولوں نے تدریسی عمل کا آغاز 3 اگست سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں دوبارہ رونقیں لوٹ آئیں، بچے اسکول وین یا والدین کے ہمراہ اسکول پہنچے جبکہ اساتذہ نے دلچسپ اور سائنسی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کا خیرمقدم کیا اور انہیں پرجوش رکھنے کی کوشش کی۔

اساتذہ نے والدین کو واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے نئے شیڈول اور دیگر اہم معلومات بھی فراہم کیں۔ دوسری جانب اسکول کھلنے کے باعث صبح کے اوقات میں شہر کی سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول پر آ گئی۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک دی تھیں۔

Share On Social Media

KARACHI

’کسی پرنسز گلوریا کو نہیں جانتا‘: بلاول بھٹو کی منگنی کی خبروں کی تردید

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر

Read More

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تین ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 پرو سیریز کے لانچ ہونے میں چند دن باقی، قیمت کیا ہوگی؟

ایپل کے نئے آئی فون کا انتظار کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر سامنے

Read More

لوگ جدید ٹیکنالوجی چھوڑ کر پرانے سسٹمز کی طرف کیوں لوٹ رہے ہیں؟

جب بھی ٹیکنالوجی کی بات ہوتی ہے تو عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.