کراچی میں سائیکل چلاتا بچہ 7 فٹ گہرے گڑھے میں جا گرا، پھل فروش نے اپنی جان داؤ پر لگا کر موت کے منہ سے بچا لیا

کراچے کے علاقے منظور کالونی میں خطرناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک پھل فروش نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پانی سے بھرے تقریباً 7 فٹ گہرے کھلے گڑھے میں گرنے والے سائیکل سوار بچے کو بروقت نکال کر اس کی جان بچا لی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق بچہ سائیکل چلاتے ہوئے اچانک سڑک پر موجود پانی سے بھرے کھلے گڑھے میں جا گرا۔ اسی دوران قریب سے گزرنے والے پھل فروش نے لمحہ بھر کی تاخیر کیے بغیر گڑھے میں چھلانگ لگا دی اور بچے کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد بھی موقع پر پہنچ گئے اور بچے کی مدد کی، بروقت کارروائی کے باعث ایک ممکنہ سانحہ ٹل گیا۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیانات دینے کے بجائے کراچی کی ابتر صورتحال پر توجہ دی جائے جہاں ناقص انفراسٹرکچر شہریوں کی جانوں کے لیے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے۔

اس واقعے نے ایک بار پھر کراچی میں خراب انفراسٹرکچر، کھلے گڑھوں اور شہریوں کی حفاظت سے متعلق سنگین خدشات کو اجاگر کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے خطرناک گڑھے روزانہ حادثات کا سبب بن رہے ہیں جنہیں فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب پھل فروش کے جرأت مندانہ اقدام کو سوشل میڈیا پر بھرپور سراہا جا رہا ہے جہاں شہری انہیں ’حقیقی ہیرو‘ قرار دیتے ہوئے ان کے جذبۂ انسانیت کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

وکلا اور اکاؤنٹنٹس کی ملازمتیں شدید خطرے میں: مائیکروسافٹ اے آئی کے سربراہ کا انتباہ

مائیکروسافٹ اے آئی کے سربراہ مصطفیٰ سلیمان نے خبردار کیا ہے کہ کمپیوٹر اسکرین کے

Read More

یوٹیوب میں اے آئی سرچ فیچر متعارف

 گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کو مزید وسعت دیتے ہوئے یوٹیوب کے لیے ایک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.