ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا ہدف، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے کتنی سرمایہ کاری متوقع؟

حکومت پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجی شعبے کو منتقلی کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کرتے ہوئے آئندہ 9 ماہ کے اندر آؤٹ سورسنگ کا عمل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ اسلام آباد کے بعد کراچی اور لاہور کے بین الاقوامی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر سے زائد نئی غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی جس سے ہوا بازی کے شعبے میں جدید سہولتوں، بہتر خدمات اور بین الاقوامی معیار کی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

حکومت کا اندازہ ہے کہ دونوں منصوبوں کے ذریعے 500، 500 ملین ڈالر یعنی مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر سے زائد نئی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی جا سکے گی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ

اعلیٰ حکام کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا پورا عمل 9 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ ابتدائی جانچ پڑتال اور تیاری کا مرحلہ اگلے 3 ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ہی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو طویل المدتی رعایتی فریم ورک کے تحت کسی اہل نجی آپریٹر کے حوالے کر دیا جائے۔

حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کو باضابطہ طور پر مالیاتی اور ٹرانزیکشن مشیر مقرر کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے دونوں فریقین کے درمیان ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ (ٹاسا) پر دستخط بھی کیے جا چکے ہیں جو پاکستان کی نجکاری کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی کثیرالجہتی مالیاتی ادارے کو اس نوعیت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

معاہدے پر نجکاری کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل شاہد دایو اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے جبکہ تقریب کی صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے کی۔

معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک بین الاقوامی معیار کے مطابق تکنیکی، مالیاتی، قانونی، ماحولیاتی اور تجارتی معاونت فراہم کرے گا تاکہ شفاف، مسابقتی اور مارکیٹ پر مبنی عمل کے ذریعے دنیا کے معروف ایئرپورٹ آپریٹرز اور سرمایہ کاروں کو اس منصوبے میں شامل کیا جا سکے۔

دوسری جانب نجکاری کمیشن کے بورڈ نے آڈٹ کمیٹی کی سفارش پر چارٹرڈ اکاؤنٹنسی فرم بی ڈی او ابراہیم اینڈ کمپنی کو مالی سال 2025-26 سے 2027-28 تک بیرونی آڈیٹر مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت دیگر بین الاقوامی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ اور نجکاری کے پورے عمل میں شفافیت، میرٹ اور بین الاقوامی معیار کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہو اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں۔

Share On Social Media

KARACHI

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے، مذاکرات کروانے میں تاریخی کردار ادا کیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آگ کے

Read More

TECHNOLOGY

آپ جس سم کے بغیر موبائل ادھورا سمجھتے ہیں، اس کا اصل نام کیا ہے؟ حیرت انگیز حقیقت

آج کے ڈیجیٹل دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے

Read More

یورپی ممالک میں سرکاری سطح پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی کی تیاری، وجہ کیا ہے؟

یورپ میں سرکاری حکام کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کو محدود یا مرحلہ وار

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.