بھارتی 5 اسٹار ہوٹلوں میں تولیوں سے ٹوائلٹ کی صفائی اور فرش پر گرا کھانا بوفے میں پیش کیے جانے کا انکشافات

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے بھارتی 5 اسٹار ہوٹلوں میں صفائی کے معیار سے متعلق کیے گئے دعووں نے آن لائن صارفین میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

بھارتی صارف ارپیتا نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے مختلف معروف 5 اسٹار ہوٹلوں میں ملازمت کے دوران ایسے واقعات دیکھے جو ہوٹل انڈسٹری کے صفائی اور حفظانِ صحت کے دعوؤں سے مطابقت نہیں رکھتے۔ تاہم انہوں نے متعلقہ ہوٹلوں کے نام ظاہر نہیں کیے۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں نام نہیں لے سکتی کیونکہ میں وہاں کام کر چکی ہوں لیکن آپ بھارت کے بڑے اور مشہور ہوٹلوں کا تصور کریں آپ سمجھ جائیں گے‘۔

ارپیتا کے مطابق انہوں نے کئی ایسی چیزیں دیکھیں جو 5 اسٹار ہوٹلوں سے وابستہ معیاری خدمات اور صفائی کے دعوؤں کے برعکس تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تجربات کے بعد انہیں محسوس ہوا کہ ’بھارت کے 5 اسٹار ہوٹل ایک دھوکا ہیں‘۔

ارپیتا نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے ہاؤس کیپنگ کے ایک ملازم کو مہمان کے کمرے سے استعمال شدہ تولیہ اٹھاتے اور اسے ٹوائلٹ سیٹ صاف کرنے کے لیے استعمال کرتے دیکھا۔ بعد ازاں وہی تولیہ دھلائی کے لیے بھیج دیا گیا۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ اپنا تولیہ ساتھ لے کر جایا کریں کیونکہ میں نے ایک بار ہاؤس کیپنگ کے ملازم کو استعمال شدہ تولیے سے ٹوائلٹ سیٹ صاف کرتے دیکھا تھا اور پھر وہی تولیہ لانڈری کے لیے بھیج دیا گیا۔ مجھے نہیں معلوم آپ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں لیکن مجھے یہ بہت گھناؤنا لگا۔

ارپیتا کے مطابق 5 اسٹار ہوٹلوں میں استعمال ہونے والے ڈش واشر بھی بعض اوقات انتہائی گندے ہوتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک مرتبہ انہوں نے دیکھا کہ پلیٹیں ڈش واشر سے گزرنے کے باوجود ان پر کھانے کے ذرات، پتے اور دیگر باقیات موجود تھیں۔ ان کے مطابق عملے کے ایک فرد نے ان پلیٹوں کو دوبارہ دھونے کے بجائے صرف کپڑے سے صاف کیا اور دوبارہ استعمال کے لیے رکھ دیا۔

ارپیتا کے مطابق سب سے زیادہ تشویش ناک واقعہ ہوٹل کے کچن میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شیف سے ابلے ہوئے آلو غلطی سے کچن کے فرش پر گر گئے۔ ان کے بقول آلو دوبارہ اٹھا کر ٹرے میں ڈال دیے گئے پھر ان سے میشڈ پوٹیٹو تیار کیے گئے اور بعد میں بوفے میں مہمانوں کو پیش کر دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ’یاد رہے کہ کچن کا فرش بہت گندا تھا۔ اس نے وہ آلو واپس ٹرے میں ڈال دیے، ان سے میشڈ پوٹیٹو بنایا اور پھر انہیں بوفے میں پیش کر دیا‘۔

ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے متعدد افراد نے ان دعوؤں پر تشویش اور نفرت کا اظہار کیا تاہم کئی لوگوں نے کہا کہ انہیں اس پر حیرت نہیں ہوئی کیونکہ انہوں نے خود بھی ہوٹل انڈسٹری میں ایسے تجربات دیکھے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

‘عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا’، حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی بجٹ کے خلاف کھل کر سامنے آگئی

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز شازیہ مری نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا

Read More

صنعتی صارفین پر بھاری فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو نئی "دو حصوں پر

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ نے کاروباری چیٹس کو خودکار بنانے کے لیے جدید ترین اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کے لیے ایک

Read More

حکومت کا 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت ’اے آئی‘ ٹریننگ دینے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی ) شزا فاطمہ خواجہ نے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.