فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان، مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی

پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جہاں کمپنی نے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں اہم تبدیلیاں متعارف کروا دی ہیں۔ نئی اپڈیٹ کے بعد اب کم فالوورز رکھنے والے صارفین کے لیے بھی فیس بک سے آمدن حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں آسان ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

تازہ معلومات کے مطابق فیس بک نے بعض پیجز اور پروفائلز کے لیے مونیٹائزیشن کے معیار میں نرمی کی ہے۔

نئے نظام کے تحت اگر کوئی صارف اپنے فیس بک پیج پر صرف 28 دنوں کے اندر 3 لاکھ ویوز حاصل کر لیتا ہے تو فیس بک اسے ’کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول‘ تک رسائی دے دے گا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ویڈیوز، ریلز اور دیگر مواد سے ڈالرز میں کمائی شروع کر سکتے ہیں۔

اس سے پہلے فیس بک پر کمائی کے لیے کافی سخت شرائط موجود تھیں، جن میں کم از کم 10 ہزار فالوورز، 6 لاکھ منٹ کا واچ ٹائم اور مخصوص تعداد میں ویڈیوز اپلوڈ کرنا لازمی سمجھا جاتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ نئے کریئیٹرز کے لیے مونیٹائزیشن تک پہنچنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا تھا اور وہ دلبرداشتہ ہو کر کام چھوڑ دیتے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی سہولت سے ابھرتے ہوئے کانٹینٹ بنانے والوں کے لیے آمدن کے مواقع بڑھ سکتے ہیں، لیکن فیس بک کے قواعد و ضوابط اور مقررہ شرائط پر عمل کرنا بدستور ضروری رہے گا۔

کمپنی کی رپورٹ کے مطابق یہ نئی تبدیلی ابھی ہر اکاؤنٹ یا پیج کے لیے دستیاب نہیں، بلکہ فی الحال صرف کچھ مخصوص صارفین ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سعد ایدھی استنبول پہنچ گئے، اسرائیلی تشدد سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان نے انسانی حقوق کے کارکن سعد ایدھی کی رہائی کی تصدیق کی ہے، جنہیں اسرائیل کی

Read More

پنکی کیس: تھانے کی ویڈیو غائب، خواتین اہلکار کلیئر، ایس ایچ او کا کردار مشکوک

کراچی میں ہائی پروفائل انمول عرف پنکی کیس کی تفتیش میں انتہائی سنسنی خیز اور

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی کی تیزی سے بڑھتی ترقی پر ماہرین نے دنیا کو خبردار کردیا

تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اے آئی انسانوں کی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے،

Read More

ملازمتوں میں سست روی کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت نہیں، نئی تحقیق نے دعوے چیلنج کر دیے

امریکا میں روزگار کے مواقع میں کمی اور ملازمتوں کی سست روی کے حوالے سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.