نیویارک میں گھوڑا گاڑیوں پر پابندی کے مطالبات بڑھنے لگے، وجہ کیا ہے؟

سنٹرل پارک میں ایک گھوڑا گاڑی سے چھلانگ لگانے کے بعد بھارتی نژاد 18 سالہ نوجوان کی ہلاکت نے شہر کی تاریخی گھوڑا گاڑیوں پر پابندی کے مطالبات کو تیز کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی نوجوان اس وقت جان کی بازی ہار گیا جب وہ ایک ایسی گھوڑا گاڑی سے اتر گیا جو ڈرائیور کے بغیر اچانک پارک میں تیزی سے دوڑنے لگی تھی۔

یہ واقعہ مبینہ طور پر سنٹرل پارک میں گھوڑا گاڑیوں کے متعارف ہونے کے 150 سال سے زائد عرصے میں پہلی ہلاکت قرار دیا جا رہا ہے۔ سنٹرل پارک کنزروینسی اور جانوروں کے حقوق کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس صنعت کو فوری طور پر معطل کیا جائے جب تک مزید حفاظتی اقدامات نافذ نہ کیے جائیں۔ ان کے مطابق گزشتہ 13 ماہ میں پارک میں گھوڑوں سے متعلق آٹھ واقعات پیش آ چکے ہیں۔

جانوروں کے حقوق کے کارکنوں کا مؤقف ہے کہ گھوڑا گاڑیاں نہ صرف جانوروں پر غیر ضروری دباؤ کا باعث بنتی ہیں بلکہ شہری ماحول میں حفاظتی خطرات بھی پیدا کرتی ہیں۔

دوسری جانب گھوڑا گاڑی انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو مکمل پابندی کی بجائے بہتر حفاظتی اقدامات اور مؤثر قواعد و ضوابط کا جواز بننا چاہیے۔

ٹرانسپورٹ ورکرز یونین نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تمام اصطبل عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں اور حفاظتی پروٹوکولز پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت گھوڑا گاڑی کا ڈرائیور مسافروں کی تصویر لینے کے لیے نیچے اترا ہوا تھا، جس کے باعث گھوڑا اچانک بے قابو ہو گیا۔

متاثرہ نوجوان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تعلیمی سفر کے دوران نیویارک آیا تھا اور حال ہی میں یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کیا تھا۔

نیویارک سٹی کونسل نے اس واقعے کے بعد گھوڑا گاڑیوں پر پابندی کے مجوزہ بل پر جلد سماعت کا اعلان کیا ہے جبکہ شہر کے موجودہ اور سابق میئرز بھی اس صنعت کے مستقبل پر نظرثانی کے حق میں بیانات دے چکے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

محسن نقوی کا سائبر کرائم کے خلاف بڑا اقدام، این سی سی آئی اے کے افسران کو چین میں کیا تربیت دی جائے گی؟

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد

Read More

درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی اجازت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے درآمد کیے گئے موبائل فونز کو

Read More

TECHNOLOGY

فالج کی علامات ظاہر ہوں تو پہلے چند منٹ میں کیا کریں؟

فالج یا اسٹروک ایک ایسی خطرناک طبی حالت ہے جس میں ہر گزرتا منٹ اہم

Read More

انسانی دماغ ایک سیکنڈ میں 15 بار حقیقت کے دو روپ کیسے دیکھتا ہے؟

انسانی دماغ ہمارے سامنے موجود چیزوں کو کیسے دیکھتا اور سمجھتا ہے؟ سائنس دان اس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.