پاکستانی فری لانسرز کا نیا ریکارڈ، پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ کما لیا

پاکستان کے فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران ملکی ڈیجیٹل معیشت میں اپنی اہمیت مزید بڑھاتے ہوئے آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ حصہ ڈالا ہے۔ پہلی مرتبہ فری لانسرز کی برآمدی آمدن ایک ارب ڈالر کی حد عبور کر گئی، جبکہ مجموعی آئی ٹی برآمدات میں ان کا حصہ بھی بڑھ کر 25 فیصد تک پہنچ گیا۔

فری لانسرز کی آمدن میں نمایاں اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی تک آئی ٹی اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ فری لانسرز نے 1.06 ارب ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ ملک میں لایا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ آمدن 708 ملین ڈالر تھی، اس طرح ایک سال کے دوران تقریباً 49.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اس شعبے کی تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی مجموعی آئی ٹی برآمدات 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں مجموعی آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 20.3 فیصد تھا، جو اب بڑھ کر 25 فیصد ہو گیا ہے۔

ترقی کی وجوہات کیا ہیں؟
صنعتی ماہرین کے مطابق نوجوانوں میں فری لانسنگ کے بڑھتے رجحان، عالمی سطح پر پاکستانی ڈیجیٹل خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب اور حکومتی سہولتوں نے اس شعبے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بہتر بینکاری نظام، آسان رپورٹنگ کے طریقہ کار اور غیر ملکی آمدن کے انتظام میں زیادہ سہولت نے بھی فری لانسرز کو باضابطہ مالیاتی ذرائع اختیار کرنے کی ترغیب دی ہے۔

چند برس میں 3 ارب ڈالر آمدن کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے
پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ابراہیم امین نے اس کامیابی کو فری لانس کمیونٹی کے لیے تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر حکومتی سطح پر سازگار پالیسیاں جاری رہیں تو پاکستانی فری لانسرز آئندہ چند برسوں میں سالانہ 3 ارب ڈالر تک زرمبادلہ کمانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے فری لانسرز کے لیے 0.25 فیصد فائنل ٹیکس ریجیم برقرار رکھنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی فری لانسنگ پلیٹ فارمز اور ادائیگی کی مختلف سروسز پہلے ہی ان کی آمدن کا 25 سے 30 فیصد مختلف فیسوں اور کمیشنز کی مد میں وصول کر لیتی ہیں۔

انٹرنیٹ اور بجلی کی فراہمی ناگزیر قرار
ماہرین کا کہنا ہے کہ شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ اندازوں کے مطابق پاکستان میں اس وقت تقریباً 30 لاکھ فری لانسرز کام کر رہے ہیں، جس کے باعث ملک دنیا کی بڑی فری لانس مارکیٹوں میں شمار ہوتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی رینجرز کیمپ حملے میں پکڑے گئے افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی میں ہفتے کو رینجرز کیمپ پر ہونے والے حملے میں گرفتار ہونے والے افغان

Read More

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 خریداروں کے لیے بری خبر؟ ایپل نے اہم اشارہ دے دیا

دنیا بھر میں آئی فون کے شائقین ابھی آئی فون 18 سیریز کی رونمائی کا

Read More

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.