مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین، جن میں آؤٹ لک، ٹیمز اور ون ڈرائیو شامل ہیں، کو ایک بڑھتے ہوئے سائبر خطرے سے خبردار کیا ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق ایک نئے فِشنگ مہم کے ذریعے ہیکرز ایسے حملے کر رہے ہیں جو ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن کو بھی بائی پاس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے صارفین کے اکاؤنٹس زیادہ غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سائبر مجرم ایک ہیکنگ پلیٹ فارم ’کالی 365‘ استعمال کر رہے ہیں جو او آتھ آتھنٹیکیشن ٹوکنز چوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان ٹوکنز کے ذریعے حملہ آور صارف کے پاسورڈ کے بغیر ہی ان کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ فِشنگ حملے عام طور پر ایسے ای میلز کے ذریعے کیے جاتے ہیں جو بظاہر مائیکروسافٹ کی آفیشل ای میلز لگتی ہیں۔ صارفین کو ایک ’ڈیوائس ویریفکیشن کوڈ‘ درج کرنے کے لیے کہا جاتا ہے اور جیسے ہی یہ کوڈ درج کیا جاتا ہے، ہیکرز اس ایکسس ٹوکن کو حاصل کر لیتے ہیں اور آؤٹ لک، ٹیمز اور ون ڈرائیو جیسے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔

ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ یہ نیا پلیٹ فارم کم مہارت رکھنے والے ہیکرز کے لیے بھی جدید سہولیات فراہم کرتا ہے جن میں اے آئی پر مبنی فِشنگ ٹیمپلیٹس، خودکار حملے اور متاثرہ افراد کو ٹریک کرنے والے ڈیش بورڈز شامل ہیں۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ سروس ٹیلیگرام چینلز کے ذریعے اپریل 2026 سے فعال طور پر فروغ دی جا رہی ہے اور اس تک رسائی کی قیمت تقریباً 250 ڈالر ماہانہ بتائی جاتی ہے۔

ایف بی آئی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر معروف لنکس پر کلک نہ کریں اور کسی بھی غیر مطلوبہ ویریفکیشن کوڈ یا لاگ اِن درخواست کو ہرگز استعمال نہ کریں۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر انٹرنیٹ کرائم کمپلینٹ سینٹر (آئی سی 3) کو رپورٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.